Aziz ur Rahman

Aziz ur Rahman

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aziz ur Rahman, Public Figure, Peshawar.

20/04/2026

پریس ریلیز
مورخہ 20اپریل 2026

تھانہ ڈگر پولیس کی کامیاب کارروائی،
چرواہوں کو لوٹنے اور ان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار،
مالِ مسروقہ برآمد

تفصیلات کے مطابق مورخہ 14 اپریل 2026 کو تھانہ ڈگر کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،
جس میں چند نقاب پوش ملزمان نے سوات کےنہتے چرواہوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔
دورانِ واردات مزاحمت پر ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کی،
جس کے نتیجے میں دو چرواہے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا گیا،
جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
مقامی پولیس نے زخمیوں کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر، محمد عتیق شاہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔

تھانہ ڈگر پولیس نے ایس ڈی پی او سرکل ڈگر، پیر سید خان کی قیادت میں جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے دن رات محنت کے بعد چار میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،
جبکہ ایک ملزم تاحال عدم گرفتار ہے،
جس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت جاری کی کہ مقدمہ کی شفاف اور معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوا کر متاثرہ چرواہوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان، بونیر پولیس

Photos from Aziz ur Rahman's post 16/04/2026

اگر آپ کم بجٹ میں فیملی یا دوستوں کے ساتھ ایک خوبصورت ٹرپ پلان کرنا چاہتے ہیں تو وادی سرن، ضلع مانسہرہ بہترین انتخاب ہے۔ یہ وادی سرن راولپنڈی/اسلام آباد سے تقریباً 2–3 گھنٹے اور لاہور سے 6 گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے۔
یہ وادی سرسبز چراگاہوں، گھنے جنگلات، شفاف ندیوں اور برف پوش پہاڑوں سے بھرپور ہے، جو اسے واقعی "زمین پر جنت" بنا دیتے ہیں۔ یہاں مختلف ٹریکس اور میڈوز موجود ہیں جہاں آپ قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
رہائش کے لیے Raja's Resort and Siran Camping Point ایک اچھا آپشن ہے، جہاں صاف ستھرے اور آرام دہ کمرے دستیاب ہیں۔
اگر آپ کو گائیڈ یا مزید معلومات چاہیے تو رابطہ کریں: 03155626150

Photos from Aziz ur Rahman's post 02/04/2026

“Nature at its purest form — where snow-kissed mountains meet the calm flowing river, and silence speaks louder than words. A place where the heart finds peace and the soul feels free.”

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Peshawar
19290