Ansir Studio

Ansir Studio

Share

Always Trust

17/05/2026

ان کے لبوں پہ ایسے ہنسی ہے سجی ہوئی
جیسے کوئی کلی ہو ذرا سی کھلی ہوئی

حسن شباب زلف پریشاں خمار چشم
اف جیسے سامنے ہو قیامت کھڑی ہوئی

بھیگے لبوں کی ہائے وہ لہجہ طرازیاں
شبنم کی جیسے بوند ہو وہ بھی دھلی ہوئی

یوں دفعتا ملے تھے سر راہ ایک دن
پھر ہم نے چھوڑ دیں وہیں آنکھیں پڑی ہوئی

ازبر ہیں مجھ کو اس کے خدو خال اس طرح
جیسے کوئی غزل ہو مری ہی کہی ہوئی

حالانکہ سچ نہیں ہے مگر بولتے ہیں سب
"مل کر جناب آپ سے بیحد خوشی ہوئی"

برسوں دکھا ہے دل تو اٹھی ہے ذرا سی آہ
مدت کے بعد آج کوئی شاعری ہوئی

ہونٹوں پہ رکھ کے ہاتھ کہا تھا کسی نے" چپ"
زخمی ہے اب بھی سانس وہیں پر رکی ہوئی

ســـــراج عالـــم زخمــــی

Want your business to be the top-listed Photography Service in Pir Mahal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Ghosia Chowk
Pir Mahal