Daud Khan
English Teacher | Confidence Coach for Students | Author | Youth Mentor
16/08/2024
آہ ڈاکٹر شاہد صدیق، ہنستا ہوا نورانی چہرہ!
پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو ان کے بیٹے
قیوم نے اپنے قریبی دوست کی مدد سے اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروا
دیا- قیوم شاہد کو گرفتار کرلیا گیا- اس نے بتایاکہ اپنے والد کو خرچہ نہ
دینے ،بے جا سختی کرنے پر قتل کروایا۔
نصف صدی پر محیط پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے میں نے ایسے بہت
سے واقعات دیکھے ہیں-آ خر آپ کے بیوی بچے جان کے دشمن کیسے بن
جاتے ہیں؟ خون سفید ہوتے کتنی دیر لگتی ہے؟ غصہ جان لیوا کب ہو جاتا
ہے؟
کوئی بندہ جب اپنی بہترین کارکردگی سے خاندان کو اٹھا دیتا ہے، سب اہل
خانہ کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں تو آخر میں وہ بندہ گھر کا سب سے نا
پسندیدہ شخص کیسے بن جاتا ہے؟جو بندہ سب سے زیادہ محنتی ہوتا ہے، جو بندہ
دن رات ایک کرتا ہے، اس کے خلاف متحدہ محاذ کیسے بن جاتا ہے؟ وہ
اپنے اہل خانہ کو نظم و ضبط کا پابند کرنے کی کوشش کرتا ہے اور احتجاج کرتا
ہے تواس کا "حقہ پانی" کیوں بندکر دیا جاتا ہے؟
میرے ان باکس میں ایسے پیغام آتے ہیں :
ڈئیر ڈاکٹر صداقت علی
میری بیوی کہتی ہے میرے نام کوئی پراپرٹی کر دو، ورنہ تمہارے مرنے کے
بعد تمہارے بچوں نے تو مجھے کچھ نہیں دینا! غصے میں وہ مجھے فی الفور چھوڑ
کر مستقبل میں ایک ممکنہ نقصان کو فوری، بڑئے اور یقینی نقصان میں بدلنا
چاہتی ہے- بچے بھی چاہتے ہیں مال و دولت ان کے حوالے کیا جائے،
لیکن کھل کر کچھ نہیں کہتے، بس اکھڑے اکھڑے رہتے ہیں- بیوی بچوں میں
سے کوئی درازی عمر کی دعا نہیں دیتا! بیوی ہڑتال کئے رکھتی ہے- میں بہت
اچھی صحت کا مالک ہوں، میرے سامنے بار بار میرے مرنے کا ذکر مجھے
رنجیدہ کر دیتا ہے! میں کیا کروں؟
فقط عمر رسیدہ،ستم رسیدہ اور رنجیدہ
بتائیے! انہیں کیا جواب دوں؟
قیوم شاہد نشئی، آوارہ ،عیاش اور بری صحبت میں گرفتارتھا- والد ڈاکٹر شاہد
صدیق اپنے آوارہ بیٹے کو بری صحبت چھوڑنے اور کام کاج کرنے کی
نصیحت کرتے تھے تاہم انہوں نے کبھی علاج کیلئے رجوع نہیں کیا- انہوں
نے گھر کی بات گھر میں ہی رکھی، زہریلی شیم باندھ کر رکھ دیتی ہے!
ہمیں خطرہ کس سے ہوتا ہے؟
دنیا میں ہر سال پانچ لاکھ لوگ قتل ہوتے ہیں جن میں سے صرف ۲۰ %
اجنبیوں کے ہاتھوں باقی زیادہ تر قتل اپنوں کے ہاتھوں ہوتے ہیں- ہر سال
دس لاکھ لوگ خود اپنے ہاتھوں مر جاتے ہیں- خطرہ تب ہوتا ہے جب دماغ
پر اپنے یا اجنبی زہریلے کیمیاوی مادوں کی یلغار ہوتی ہے- اس یلغارتلے اندر
انسان دب جاتا ہے اور حیوان جاگ اٹھتا ہے- آپ کو روگ لگانے والا
آپ کی جان بھی لے سکتا ہے-
میراعزم ہے کہ لوگوں کو حق سچ کی بات کرنا سکھاؤں اور ساتھ ساتھ انہیں
گھر کا ناپسندیدہ شخص بننے سے بچاؤں! آپ کسی فیملی ممبر کی بے عزتی نہیں
کر سکتے برا بھلا نہیں کہہ سکتے بلکہ انتہائی نرمی سے مناسب اقدامات کرسکتے
ہیں- شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں؛ آپ کے دل کا بادشاہ "جلال" میں
آگیا تو دیوار میں چنوا دے گا-
کوئی شخص ایسا نہیں کر سکتا کہ آپ پر جان لیوا غصہ کرئے اور آپ کیلئے دعا
بھی کرئے- جب کوئی فیملی ممبر آپ کے لئے دعا بھی نہیں کر سکتاتو سمجھیں
کہ وہ آپ کی جان کا دشمن بن چکا ہے- یہ لٹمس ٹیسٹ ہے-
آپ نے کبھی سی پی آربارے میں سنا ؟
دل کا دورہ پڑنے، ڈوب جانے یا کسی بھی طبی ایمرجنسی میں جان بچانے کیلئے
سی پی آر کیا جاتا ہے ؟ جب سانس بند ہو جاتا ہے ، دل کی دھڑکن رُک
جاتی ہے، دل کی دھڑکن اور سانس کو بحال کرنے کیلئے منہ سے سانس دیا
جاتا ہے اور سینے پر دونوں ہاتھوں سے جھٹکے دیئے جاتے ہیں، حتیٰ کہ
ایمبولینس پہنچ جائے ۔ سی پی آر ایک غیر معمولی کوشش دکھائی دیتی ہے- یہ
جھٹکے شدید ہوتے ہیں اور ڈر لگتا ہے کہ کہیں ہم مریض کو نقصان تو نہیں
پہنچا رہے ؟ تاہم بعد میں جب مریض کی دھڑکن ابھر آتی ہے، زندگی سانسوں
کی مالا جپتی نظر آتی ہے تو سی پی آر کرنے والا فخرو انبساط سے سر اونچا کر
لیتا ہے۔ اگر ہم ایسے جان لیوا حادثوں کو روکنے کیلئے بھی سی پی آر جیسا
نظام استعمال کریں تو ایسا سانحہ کبھی نہ دیکھنا پڑے-
پہلا کام یہ کریں: آپ اہل خانہ کوکہیں کہ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ مجھے نیکی
کی ہدایت دے- آپ کو حیرت ہوگی کہ وہ آسانی سے راضی نہیں ہوں گے،
تاہم آپ عاجزی سے اصرار کرتے رہیں- جب وہ آپ کیلئے دعا کریں گے تو
ایک معجزہ ہوگا، وہ اللہ سے رابطے کریں گے، اللہ کی توجہ آپ کی طرف
دلائیں گے، یوں آپ کے اور ان کے درمیان اللہ آجائے گا- دعا کے لین
دین سے آپ کی کیمسٹری بدل جائے گی اور آپ محفوظ ہو جائیں گے-
ڈاکٹرصداقت علی( ماہرنفسیات)
Online Interview, Episode: 8
🙏😊☝️
Online Interview, Episode: 6
🙏😊☝️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Quetta
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |