Azhar uddin Tareen

Azhar uddin Tareen

Share

Political

30/03/2026
05/02/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خارجہ اُمور سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پختون سرزمین کو قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے باعث پختونوں کی بڑی تعداد پُرامن زندگی کی تلاش میں اسلام آباد اور پنجاب منتقل ہو چکی ہے، جبکہ مزید خاندان نقل مکانی کی تیاری کر رہے ہیں۔ دہشت گردی نے پختونوں کو اقتصادی، سماجی اور سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پختونخوا میں بدامنی کے باعث روزگار کے مواقع ختم ہو گئے ہیں اور لوگ اپنے ہی گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ پختونخوا کو آباد اور خوشحال بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اوورسیز پختون اس کارِخیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مقامی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اوورسیز پختون، پختونخوا میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ ہم اپنے ویران گھروں کو خود آباد اور خوشحال بنائیں گے۔ توقع ہے کہ اوورسیز پختون پختونخوا میں سرمایہ کاری کر کے ترقی، امن اور استحکام کے عمل کو تیز کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

| |

30/01/2026

حاجی غلام احمد بلور قومی تحریک کا نچوڑ اور نظریاتی استقامت کی علامت ہیں۔ وہ باچا خان سے لے کر خان عبدالولی خان اور اسفندیار ولی خان سے لے کر ایمل ولی خان تک قومی تحریک کی جدوجہد اور فلسفے سے عملی طور پر جڑا رہے اور ہمیں فخر ہے کہ آج بھی اسی عزم اور ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔ سیاست میں نظریاتی وابستگی کے ساتھ اس درجے کی مستقل مزاجی بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ حاجی غلام احمد بلور نے عملی جدوجہد میں ہر محاذ پر قید و بند کی صعوبتیں عزم و حوصلے سے برداشت کیں۔
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بلور خاندان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ بیٹا شبیر بلور، بھائی بشیر بلور اور بھتیجا ہارون بلور شہید ہوئے مگر ان کا عزم مستحکم رہا۔ خود ان پر کئی دفعہ خودکش حملے ہوئے مگر وہ کبھی اپنے نظریئے سے پیچھے نہیں ہٹے، وہ بجا طور قومی تحریک کے "زندہ شہید" ہیں۔ حاجی غلام احمد بلور قومی تحریک کا سرمایہ ہیں، ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ ہمیں ان کے کردار، بے داغ سیاست، نظریاتی استقامت اور ناقابلِ شکست حوصلے پر فخر ہے۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا

| |

30/01/2026

Mian Iftikhar Hussain Aimal Wali Khan

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Quetta