CMDU Balochistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CMDU Balochistan, Government Organization, Chief Minister House, Zarghoon Road, Quetta.
بلوچستان کی زرعی اور معاشی ترقی کا نیا باب:
صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر قیادت اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی کاوشوں کی بدولت سیلاب 2022 میں شدید متاثر ہونے والی اور گزشتہ دو برس سے خشک کچھی کینال فیز-1 میں پانی کی دوبارہ بحالی شاندار افتتاح آج بدست وزیراعظم پاکستان ہوگا
20/11/2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مالی خیل میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، لیکن ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، اور قومی قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کی جرات و بہادری کی روایت کو برقرار رکھا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کو متحرک کرکے ملک کو اس عفریت سے نجات دلائی جائے گی، اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ایکشن پلان کی تشکیل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیقاتی نظام کو مؤثر بنایا جائے، جبکہ جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کرکے ان پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی اولین ترجیح ہے اور فورسز کو درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے، صوبائی ایکشن پلان کے مثبت نتائج بتدریج سامنے آئیں گے۔
17/10/2024
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اسمبلی اجلاس کے دوران بات چیت کررہے ہیں
20/09/2024
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ملاقات کررہے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Website
Address
Chief Minister House, Zarghoon Road
Quetta
Opening Hours
| Monday | 09:30 - 17:30 |
| Tuesday | 09:30 - 17:30 |
| Wednesday | 09:00 - 18:00 |
| Thursday | 09:30 - 17:30 |
| Friday | 09:30 - 17:30 |