Prime Time Urdu

Prime Time Urdu

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prime Time Urdu, Media/News Company, Quetta.

08/04/2025

بلوچستان: ضلع خاران کے ریڈ زون میں دھماکہ، ایک شخص زخمی
بلوچستان کے ضلع خاران میں واقع حساس علاقے، ریڈ زون میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

خاران ریڈ زون حساس سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کا مرکز سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ واقعہ سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

27/12/2024

فوج نے نومبر احتجاج کو سیاسی دہشتگردی قرار دے دیا

پاکستانی فوج نے حالیہ برس نومبر میں ہونے والے احتجاج کو "سیاسی دہشتگردی" کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احتجاج 2014 میں پارلیمنٹ اور سرکاری اداروں کی عمارتوں پر حملوں سے لے کر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات تک "منفی سیاست اور تشدد کے سلسلے" کا حصہ تھا۔

جمعے کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نومبر میں ہونے والے احتجاج کے پیچھے "سیاسی دہشتگردی کی سوچ" کارفرما تھی۔ تاہم، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا براہِ راست ذکر کیے بغیر اس احتجاج کو "نومبر سازش" قرار دیا۔

پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک بھر کی سکیورٹی صورتحال، سرحدی چیلنجز اور جاری آپریشنز پر بات کی۔ انہوں نے صحافیوں کے سیاسی سوالات کے بھی جوابات دیے۔

مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں تمام شواہد کی بنیاد پر مقدمات مکمل کیے جا چکے ہیں، اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

ترجمان فوج نے زور دیا کہ ملکی استحکام اور امن و امان کے لیے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

27/12/2024

افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم اس کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن اگر سرحد پار سے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی حمایت کی جا رہی ہے تو ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ ان دہشت گردوں کے ہاتھ معصوم پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر

25/12/2024

کوئٹہ: گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، بالائی بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل

کوئٹہ کے علاقے اختر آباد، ویسٹرن بائی پاس پر سوئی سدرن گیس کی 18 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہوگئی، جس کے باعث بالائی بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔ دھماکے کے بعد پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہوا، جس نے آگ پکڑ لی۔ سوئی سدرن گیس کی ٹیکنیکل ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مین والو کو بند کر کے آگ پر قابو پالیا۔

گیس کی فراہمی معطل ہونے سے متاثرہ علاقوں میں کچلاک، زیارت، بوستان، یارو، کربلا، حرمزئی، پشین، اور کوئٹہ کے مختلف علاقے بشمول ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خیزیئ، اے ون سٹی اور ہزار گنجی شامل ہیں۔

سوئی سدرن کے مطابق، دھماکے سے متاثرہ 8 فٹ پائپ لائن کی مرمت کا کام جمعرات، 26 دسمبر کی صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیا جائے گا۔ یہ کام مکمل ہونے میں تقریباً 12 گھنٹے لگیں گے۔

ادارہ نے صارفین کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کا اظہار کیا ہے اور گیس کی جلد از جلد بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Quetta