KJM POINT
My YouTube channel
https://youtube.com/@KJMTV1?si=gFJf5uBa_vNmfjTc
افسوس کے ساتھ یہ ویڈیو شیئر کرنی پڑ رہی ہے۔
یہ ویڈیو گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول تنگی سر، ضلع موسیٰ خیل کی ہے، جو اس علاقے کا واحد تعلیمی ادارہ ہے۔ تقریباً 70–80 بچے یہاں اپنے روشن مستقبل کے خواب لے کر آتے ہیں، مگر اسکول کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
🔹 اسکول کا گیٹ اور دروازے ٹوٹ چکے ہیں
🔹 اساتذہ کے لیے مناسب کرسیاں موجود نہیں
🔹 بچے آج بھی ٹاٹھوں اور چٹائیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
🔹 پانی اور واش روم کی کوئی مناسب سہولت نہیں
یہ بچے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہے۔ ایسے میں وہ کہیں اور تعلیم حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
یہ علاقہ تقریباً 3_4 ہزار افراد پر مشتمل ہے، اور یہی ایک اسکول ہے۔ آخر یہ بچے کہاں جائیں؟ کیا ان کے خوابوں اور مستقبل کی کوئی اہمیت نہیں؟
یہ اسکول مین روڈ پر واقع ہونے کے باوجود حکومتی توجہ سے محروم ہے۔
🙏 ہم حکومت بلوچستان، وزیر تعلیم اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے اور اس اسکول کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
📲 میڈیا، صحافیوں اور سماجی کارکنوں سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز حکام تک پہنچ سکے۔
🖋محمددین ایسوٹ
موسیٰ خیل
محلہ جعفرآباد، موضع درگی میں گھروں میں پانی داخل
شدید بارش کے باعث محلہ جعفرآباد، موضع درگی میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا ہے۔ گلیوں اور گھروں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خواتین، بچے اور بزرگ خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں جبکہ لوگوں کی روزمرہ زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نکاسیٔ آب کا مؤثر انتظام کیا جائے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
اہلِ علاقہ نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو اس مشکل صورتحال سے نجات دلائی جا سکے۔
25/03/2026
ایران نے امریکہ کا 15 نکارتی مجوزہ منصوبہ مسترد کر دیا، جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط پیش کر دیں
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکہ کا 15 نکاتی مجوزہ مسترد کر دیا ہے اور اپنی شرائط پیش کر دی ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق اسے ایک سینیئر سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اس جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین نہیں کرنے دے گا۔
اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران اس جنگ کا اختتام اپنی مرضی کے وقت پر کرے گا جب اس کی شرائط مان لی جائیں گی۔‘
خیال رہے اس سے قبل متعدد میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا امریکہ نے بذریعہ پاکستان ایران کو یہ مجوزہ منصوبہ بھیجا ہے۔
ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے اسے مزید بتایا کہ واشنگٹن متعدد سفارتی ذرائع سے مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے اور ایسے پروپوزل پیش کر رہا ہے جو ایران کے نزدیک ’حدود سے تجاوز‘ کر رہے ہیں۔
اس عہدیدار نے پریس ٹی وی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران کی پانچ شرائط بھی پیش کی ہیں:
دشمن کی طرف سے ’جارحیت اور قتلِ عام‘ کا مکمل خاتمہ
ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کو روکنے کے لیے مربوط طریقہ کار
جنگ میں ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ضمانت
خطے میں تمام محاذوں اور ’مزاحمتی گروہوں‘ کے خلاف جنگ کا خاتمہ
بین الاقوامی برادری آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار تسلیم کرے
16/03/2026
Follow the BOL BALOCHISTAN NEWS channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaFu8TU0VycOSUjwcI3W
ہر خبر پر نظر حق اور سچ کی آواز بول بلوچستان نیوز واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
یہاں پر آپ کو ہر خبر تصدیق کے بعد ملے گا۔
KJM POINT
BOL BALOCHISTAN NEWS – WhatsApp channel Follow BOL BALOCHISTAN NEWS's WhatsApp channel. News. Join 428 followers for the latest updates.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta