HaMara Quetta

HaMara Quetta

Share

Every thing happen thier own good...

22/04/2026

اب یہ کام بھی شروع ہو گیا

22/04/2026

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کر دیا*

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی بریفنگ

1.02 کلومیٹر طویل سڑک محض 76 دنوں میں مکمل کی گئی، بابر خان سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

منصوبے کی مجموعی لاگت 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ اخراجات 30 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار روپے رہے، بریفنگ

منصوبے میں 2 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت بھی حاصل ہوئی، بریفنگ

ایئرپورٹ روڈ، شہباز ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری اس منصوبے سے مستفید ہوں گے، بریفنگ

محض 76 دنوں میں اہم شاہراہ کی تکمیل حکومت کی کارکردگی اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

منصوبے میں لاگت کی بچت شفافیت اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی واضح مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سڑک کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور آمدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان عوام کو معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

20/04/2026

*عجوہ ہوٹل* سران پشین کے واقعہ کا CCTV video منظر عام پر اگئی
سب سے خطرناک ویڈیو جہاں باز محمد کاکڑ اور adv عطااللہ کاکڑ اور باقی بندوں پر تشدد اور عجوا ہوٹل اور گاہکوں پر گن تھاننا سب کو زدوکوب کرنا بہت واضع ہے۔۔۔۔۔۔

15/04/2026

🟠 *کوئٹہ میں خون کی ہولی جاری ، سریاب روڈ پر فوڈا پانڈا ڈیلیوری رائیڈر قتل،

🔶 *کوئٹہ:** صوبائی دارالحکومت کا علاقہ سریاب روڈ ایک بار پھر لہو سے رنگ گیا، جہاں فوڈ پانڈا کے ڈیلیوری رائیڈر حزب اللہ ساسولی بلوچ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ المناک واقعہ نہ صرف ایک غریب خاندان کے لیے قیامت بن کر ٹوٹا ہے بلکہ اس نے شہر کے باسیوں میں خوف، ہراس اور بے بسی کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

🔶 اس لرزہ خیز واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پولیس، ایف سی اور سیف سٹی کے اربوں روپے مالیت کے کیمرے ایسے مواقع پر کہاں غائب ہو جاتے ہیں؟ عوام کا مطالبہ ہے کہ اگر سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوے موجود ہیں تو پھر ان لرزہ خیز واقعات کا تدارک کیوں نہیں ہو پا رہا، اور معصوم شہریوں کی جانیں کب تک اسی طرح ارزاں رہتی رہیں گی۔

12/04/2026

ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات ناکام ہوگئے

12/04/2026

*کوئٹہ: ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق مغربی بائی پاس ٹریفک کیلئے بند

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Jinnah Town
Quetta