Jamal Raisani Media Cell

Jamal Raisani Media Cell

Share

Daily activities of Nawabzada Mir Jamal Khan Raisani MNA 264, Youngest MNA of Pakistan

07/06/2026

Look how much he loves children ❤️

‎Follow the Nawabzada Jamal Raisani channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vb1QME64dTnNgPLZcz0E

07/06/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سفاکانہ، بزدلانہ اور ناقابلِ برداشت جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیوں اور بہنوں کو نشانہ بنانا نہ صرف ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے بلکہ ہماری سماجی، اخلاقی اور انسانی اقدار پر بھی حملہ ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد، خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کے بعد بلوچستان پولیس کی فوری کارروائی اور ملزم تک رسائی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے باعثِ شرمندگی ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی ناگزیر ہے تاکہ انہیں نشانِ عبرت بنایا جا سکے اور معاشرے میں خواتین کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

06/06/2026

سراوان ہاؤس کوئٹہ / 6 جون 2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، بالخصوص پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بنیادی سہولیات کی کمی اور دیگر عوامی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

وفود نے عوامی مسائل کے مستقل اور مؤثر حل کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفود کے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور حلقے کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور حلقہ این اے 264 سریاب کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں علاقے کی مجموعی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

03/06/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، ایم پی اے حاجی میر علی مدد جتک، میر فرید خان رئیسانی اور میر سلام جان رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے ان کے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Quetta