Governor House Quetta
Official Page of Governor House Quetta. for Latest news about Balochistan, Governor Balochistan.
*گورنر بلوچستان سے مختلف وفود کی ملاقات*
*پل پل بدلتی دنیا بڑی تیزی سے کروٹیں بدل رہی ہے جس کا مشاہدہ ہم پہلی بار کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی، گلوبلائزیشن اور سیاسی اقتصادی حرکیات میں تبدیلیاں بیک وقت سنہرے مواقع اور خطرات دونوں پیش کرتی ہیں، اسلیے ہمیں انکے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع قومی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بڑھتی ہوئی متحرک فکری اور علمی طاقت کو بروئے کار لانا ہوگا۔ نئے منصوبے اور پالیسیاں بناتے وقت اپنے اسکالرز اینڈ ریسرچرز کے علم اور تجربے سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جن کے بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے*
کوئٹہ 2 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا بڑی تیزی سے کروٹیں بدل رہی ہے جس کا مشاہدہ ہم پہلی بار کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی، گلوبلائزیشن اور سیاسی اقتصادی حرکیات میں تبدیلیاں بیک وقت سنہرے مواقع اور خطرات دونوں پیش کرتی ہیں، اسلیے ہمیں انکے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع قومی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بڑھتی ہوئی متحرک فکری اور علمی طاقت کو بروئے کار لانا ہوگا۔ نئے منصوبے اور پالیسیاں بناتے وقت ان کے علم اور تجربے سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جن کے بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں میں اعلیٰ درجے کے سائنسدان اور ماہرین معاشیات موجود ہیں۔ انکے متنوع نقطہ نظر کو یکجا کرکے ہم ایسے بہت سے نئے منصوبے بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرز اینڈ ریسرچرز زندگی کے تمام شعبوں میں علمبردار بن کر ابھرے ہیں۔ یہ اسکالرز سائنسی تحقیق کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ایسے تجربہ کار افراد ہمارے قیمتی وقت، توانائی اور وسائل کے مزید ضیاع سے بچنے کیلئے ہمیں مدد اور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہماری طاقت اتحاد، عقل و عمل کے اتحاد میں ہے۔ اگر ہم اپنی یونیورسٹیوں میں موجود اسکالرز اور محققین کی حکمت پر دھیان دیں تو ہم ایک ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ بلوچستان کے خواب کی تعبیر کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
02/06/2026
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینیٹر دوستین ڈومکی،ڈائریکٹر مائنز عبدالسلام لہڑی، اور ڈاکٹر عامر لہڑی ملاقات کر رہے ہیں۔
02/06/2026
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ستار خلجی کی قیادت میں وفد ملاقات کر رہا ہے۔
01/06/2026
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ملاقات کر رہے ہیں۔
01/06/2026
*گورنربلوچستان/ سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی*
کوئٹہ یکم جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی صوبے میں روشنی کا مینار بن کر ابھر رہی ہے۔ یہ محض ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ یہ ہماری نصف آبادی کے خوابوں، امنگوں اور ہلند عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بحیثیت گورنر معیاری تعلیم کے ساتھ جدید مہارت سکھانے پر ہماری توجہ صرف ایک حکمت عملی نہیں بلکہ یہ ایک وعدہ ہے۔ ایک ایسا سچا وعدہ کہ ہر لڑکی جو وویمن یونیورسٹی میں قدم رکھتی ہے وہ اپنی قسمت کے معمار کے طور پر باہر نکلے گی۔ گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ کوالٹی ایجوکیشن اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈرن اسکلز ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی و خوشحالی میں بامعنی شراکت کے قابل بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی کو پائیدار ترقی کی راہ گامزن کرنے کی کامیابی ہمیں راتوں رات نہیں ملی بلکہ یہ ہماری دو سال کی طویل جدوجہد اور دانشمندانہ منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اس لمبے عرصے کے دوران ہم نے جو بھی قدم اٹھایا، جس چیلنج کا ہم نے سامنا کیا اور جو کامیابی ہم نے حاصل کی وہ دراصل ہمارے اجتماعی دانش اور ٹیم ورک کی مدد و فکری رہنمائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وویمن یونیورسٹی میں نہ صرف ایک تعلیمی ماحول فروغ پا رہا ہے بلکہ اس کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ وویمن یونیورسٹی کی ہر گریجویٹ نہ صرف اپنے خاندان کیلئے بلکہ پورے صوبے کیلئے فخر کی علامت ہے۔ جسطرح ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں ہم اعلیٰ تعلیم کو معاشی اور معاشرتی انقلاب برپا کرنے کا ایک معتبر وسیلہ مانتے ہیں کیونکہ تعلیم ایک ایسی روشنی ہے جو پورے معاشرہ کو روشن کر دیتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Address
Quetta
87300