SSP Operation Quetta

SSP Operation Quetta

Share

This page is dedicated to highlighting the performance, achievements, and positive initiatives of Quetta Police.

08/07/2026

ہاشم نورزئی قتل کیس

ریکی کرنے والے 2 افراد سمیت قتل میں ملوث 5 افراد گرفتار ‘ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا ‘ ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ ‘ حکمت اللہ اور تین ساتھیوں نے ہاشم نورزئی کی گاڑی روکی اور حکمت نورزئی نے فائرنگ کی ‘ عمران شوکت

کوئٹہ ‘ حکمت اللہ نے فائرنگ کے بعد گاڑی سے اتر کر دوبارہ فائرنگ کی ‘ عمران شوکت

کوئٹہ ‘ حکمت اللہ سمیت 5 افراد گرفتار ہوچکے ہیں ‘ 16 کروڑ کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ‘ عمران شوکت

کوئٹہ ‘ حکمت اللہ کے بھائی سعداللہ مفرور ہے ‘ اسکی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے ‘ عمران شوکت

کوئٹہ‘قتل کے بعد سعداللہ نورزئی دھرنے اور فاتحے میں موجود تھا ‘ ڈی آئی جی
کوئٹہ ‘ دوست نے دوست کا قتل کیا ہے ‘ کوئٹہ پولیس نے ریکارڈ وقت میں ملزمان کو گرفتار کیا ‘ عمران شوکت
اسکے علاوہ 4 بلائنڈ قتل کے کیسسز کو ٹریس کیا ڈی آئی جی

06/07/2026

عوام الناس کے لیے اہم اطلاع
احتجاج کے باعث بی اے مال کے سامنے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ نقشے کے مطابق متبادل راستے اختیار کریں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔۔

Photos from SSP Operation Quetta's post 29/06/2026

- نواں کلی میں خاتون پر تشدد کے واقعہ کا کوئٹہ
- پولیس نے نوٹس لے لیا۔ — ترجمان کوئٹہ پولیس

- ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے متعلقہ ایس پی کو سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ — ترجمان کوئٹہ پولیس

- ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم فرار ہو چکا ہے، گرفتاری تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ — ترجمان کوئٹہ پولیس

- ملزم قانون سے نہیں بچ سکے گا، ہر قیمت پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ — ترجمان کوئٹہ پولیس

- متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ — ترجمان کوئٹہ پولیس
- خواتین پر تشدد ناقابلِ برداشت جرم ہے، ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ — ترجمان کوئٹہ پولیس
- کوئٹہ پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔ — ترجمان کوئٹہ پولیس

26/06/2026

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت کا یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت کے ہمراہ یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات، روٹ سیلنگ اور مجموعی پلاننگ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شہر بھر میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر مرکزی جلوس اور دیگر حساس مقامات کی حفاظت کے لیے 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوس کے روٹس پر فول پروف سیکیورٹی، مؤثر روٹ سیلنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی، ان کے جذبے کو سراہا اور ہدایت کی کہ عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیے جائیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس یومِ عاشورہ کے تمام جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

Photos from SSP Operation Quetta's post 19/06/2026

ڈی آئی جی کویٹہ عمران شوکت اور کمانڈر چلتن رائفلز عامر نےمشترکہ طور پر محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عمائدین اور منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

17/06/2026

ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار
کچھ عرصہ قبل ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر گاڑی سمیت فرار ہونے والے ملزم کو کوئٹہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

Photos from SSP Operation Quetta's post 11/06/2026

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، علماء کرام سے اہم ملاقات
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے سفیر مسجد، پرنس روڈ میں سنی اور شیعہ مکاتبِ فکر کے علماء کرام کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے علماء کرام کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے باہمی بھائی چارے اور اتحاد کی فضا برقرار رکھنے پر زور دیا۔
بعد ازاں ڈی آئی جی عمران شوکت نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، نگرانی کے نظام اور دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے انہیں سکیورٹی پلان اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
علماء کرام نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران امن، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنایا جائے گا۔

Photos from SSP Operation Quetta's post 10/06/2026

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت کی زیر صدارت پولیس لائن کے شہید حامد شکیل ملٹی پرپز ہال پولیس لائن میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، کمانڈنٹ چلتن رائفلز FCنارتھ ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ، سنی علماءو معززین ،شیعہ علماءو شیعہ کانفرنس و معززین ،صدر انجمن تاجران ودیگر عہدیداروں ، جلوس کے روٹ کے علاقہ سابقہ کے علاوہ دیگر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے افسرا ن نے شرکت کی۔

کوئٹہ : محرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے گا ، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت

کوئٹہ : محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ ، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کرئینگے،ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ : سیکورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام مضبوط کیا جائے گا،ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ : یہ شہر ،یہ صوبہ ہمار ا ہے یہاںمختلف مکاتب فکر کے لوگ رہتے ہیں،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

کوئٹہ : محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یگانگت بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر صبر کا درس دیتا ہے،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

کوئٹہ : ہم پر امن لوگ ہیں اس ا±مید کے ساتھ کہ ہم ہر موقع پر یگانگت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کرتے رئینگے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

کوئٹہ : امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات پر فورس کے جوانوں سمیت نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

کوئٹہ: تمام ضروری محکموں صحت، پی ڈی ایم اے ،واسا، کیسکو، سوئی سدرن گیس، فائر برگیڈ اور کوئٹہ سیف سٹی کے نمائندے بمعہ ضروری ادویات، حالات اور مشنری کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود رہینگے، ڈی آئی جی کوئیٹہ

کوئٹہ : ہر سال کی طرح اس سال بھی تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے جلوس کے راستوں پر دکانوں کو سیل کرنے اور جلوس کے موقع پر ان کے ساتھ ہونگے،صدر انجمن تاجران صدر عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ : شہادت حضر ت امام حسین ؓ کی قربانی کی مشعل ہماری مشعل راہ ہے، علماءکرام

کوئٹہ : شہداءکربلا کی اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہیں، علماءکرام

کوئٹہ : یہ شہر ہمارا ہیں اس میں پرُامن فضاءکی ذمہ داری ہر طبقہ فکر کی ہیں، علماءکرام

کوئٹہ : ہمیں طاغوتی طاقتوں کے فتنہ پرستوں اور گروہی اختلافا ت پیدا کرنے والوں کے ہر ساز ش کو ناکام بنانا ہے، علماءکرام

کوئٹہ : انتشار جیسے عناصر کو مذہبی آر میں تفرقہ ڈالنے کے لئے افواہوں کا سہار الیتے ہیں ایسے عناصر کے افواہوں پر قطعاً بھروسہ نہ کریں ، علماءکرام

کوئٹہ : بلکہ ایسے عناصر کے خلاف متحد ہو کر ایسے عناصر کی اپنی سطح پر اور ان کی بیخ کنی کے لےے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر حوصلہ شکنی کی جائے، علماءکرام

کوئٹہ : امام بارگاہ ہوں اور مساجد کی سطح کے علاوہ محلوں اور علاقوں کی بھی سطح گروہی منافرت کے بیج بونے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، علماءکرام

کوئٹہ : اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رینگے ، علماءکرام

کوئٹہ : محرم الحرام کے جلوسوں اور یوم عاشور کی جلوس کی سیکورٹی اور پرُامن اختتام پذیر ہونے تک ہر ممکن تعاو ن رہے گا ، علماءکرام

Photos from SSP Operation Quetta's post 06/06/2026

🚨 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت کا سول ہسپتال کا ہنگامی دورہ

🚨 خاتون ڈاکٹر پر حملہ ناقابل برداشت، ملزم کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، ڈی آئی جی عمران شوکت

🚨 واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل، ملزمان کی تلاش کا دائرہ وسیع

🚨 تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کی سخت ہدایات جاری

🚨 خاتون ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی

🚨 ملزم کو ہر صورت کر گرفتار کریں گے، پولیس
🚨 واقعے میں ملوث ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا، ڈی آئی جی عمران شوکت

🚨 پولیس کی متعدد ٹیمیں متحرک، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

🚨 خاتون ڈاکٹر پر حملہ پوری ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف، پولیس

🚨 ملوث ملزمان کی گرفتاری اولین ترجیح، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

🚨 ہسپتالوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

🚨 کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈی آئی جی کوئٹہ

🚨 ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، پولیس کا دوٹوک مؤقف

🚨 خاتون ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ترجیح ہے

🚨 واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

🚨 عوام میں خوف پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

🚨 ڈی آئی جی عمران شوکت نے واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کر لی

🚨 پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک، ملزمان جلد گرفتار ہوں گے

Photos from SSP Operation Quetta's post 01/06/2026

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کوئٹہ کی لڑکیوں کو شیشہ پوائنٹس پر آنے کی پیشکش کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا۔ اس واقعے پر شہریوں کی جانب سے شدید تشویش اور ردِعمل سامنے آیا، جس کے بعد کوئٹہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


DIG Office Quetta
Quetta
4567