Daily bazyab
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily bazyab, Broadcasting & media production company, Jinha Road Quetta, Quetta.
اشتہارات کے اجراءپر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ سرکاری ترجمان
پریس انفارمےشن ڈےپارٹمنٹ
حکومت پاکستان
پرےس ریلیز 1831/2
اسلام آباد،26ستمبر2018ئ
حکومت پاکستان کے ترجمان نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں شائع و نشر ہو نے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ تاثردینے کی کوشش کی گئی ہے کہ سرکاری اشتہارات کے مواد کی نگرانی کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے وفاقی حکومت سمیت سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے آئندہ جاری ہونے والے سرکاری اشتہارات کے اجراءپر پابندی عائد کر دی ہے۔
ترجمان نے اس ضمن میں وضاحت کی ہے کہ اشتہارات کے اجراءپر پابندی بارے وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو اس قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیںکی گئیںکیونکہ نگرانی کرنے والی کمیٹی کا اختیار صرف اشتہاری مہموںاور اشتہار ات کے مواد تک ہی محدود ہے ۔
سرکاری ترجمان نے یاد دلایا کہ رواں ماہ میں حکومت پنجاب کی طرف سے الیکٹرانک میڈیا کو ایک اشتہار جاری کیا گیاتھا جس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے کچھ نمایاں رہنماﺅں کو دکھائے جانے پر منفی تاثر قائم ہوا تو وزیر اعظم پاکستان نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کمیٹی تشکیل دی۔
سرکاری ترجمان نے زور دے کر کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اشتہارات کا معمول کے مطابق اجراءجاری رکھیں گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Jinha Road Quetta
Quetta
87300