Deen-e- Islam

Deen-e- Islam

Share

It's special 4 islam Special 4 islam.

25/02/2023

مجھے زندگی کے بیس سال کسی نے نہیں بتایا...کسی بڑے‘ کسی اسکالر‘ کسی قرآن کے حافظ نے نہیں بتایا...کہ قرآن حرام حلا ل کے احکامات کی کتاب نہیں ہے۔ وہ تورات تھی۔
قرآن اخلاقیات کی کتاب بھی نہیں ہے۔وہ انجیل تھی۔
قرآن دعاؤں کا مجموعہ بھی نہیں ہے۔ وہ زبور تھی۔
قرآن میں بس صرف دانائی کی باتیں نہیں ہیں۔وہ تو اللہ تعالیٰ نے بہت سے آسمانی صحیفوں میں بھی نازل کی تھیں۔
قرآن میرا ذکر ہے۔میرا اپنا ذکر۔
قرآن میرے بارے میں ہے۔بے شک قرآن احکامات‘ اخلاقیات‘ قصوں اور دعاؤں سب کا مجموعہ ہے...لیکن ہر شے کا تعلق مجھ سے جڑا ہے۔قرآن میں ہمارا ذکر ہے۔ہم میں سے ہر اس شخص کا جو اس کتاب کو پڑھتا ہے۔ قرآن ایک کلام ہے۔اللہ کی ”بات“ ہے۔ اسی لیے لگتا ہے کہ یہ ہم سے بات کرتا ہے کیونکہ یہ واقعی ہم سے بات کرتا ہے۔ یہ نرمی سے ہمارے ذہن کی الجھنیں سلجھاتا ہے۔اس کے پاس ہمارے سارے جواب ہیں۔اس کے پاس سارے مسئلوں کا حل ہے۔
میں جو سمجھتی تھی کہ الہدیٰ میں دین کے احکامات‘ عقائد اور حرام حلال کے فتاویٰ پڑھائے جائیں گے تو میں غلط تھی۔ وہ سب بھی وہاں پڑھایا جاتا تھا...لیکن بعد میں۔ سب سے پہلے وہاں قرآن پڑھایا جاتا تھا۔ میں نے قرآن کو الہدیٰ کی اس سفید عمارت میں دریافت کیا تھا۔

میں انمول

25/02/2023

کتاب ایمان کے بیان میں ۔۔

🌹حدیث نمبر 14۔
بیشک رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ تم میں سے کوئی بھی ایماندار نہ ہو گا جب تک میں اس کے والد اور اولاد سے بھی زیادہ اس کا محبوب نہ بن جاؤں ۔

03/02/2023

کتاب ایمان کے بیان میں ۔۔

🌹حدیث نمبر 10۔

آپ ﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان بچے رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا ۔

30/01/2023

کتاب ایمان کے بیان میں ۔۔

🌹حدیث نمبر 8۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے ۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک حضرت محمد ﷺ اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Rahimyar Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Rahimyar Khan
64200

Opening Hours

Friday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00