YDA Rajanpur Official

YDA Rajanpur Official

Share

YDA Rajanpur is the only Elected Organization of all the Young Doctors of District Rajanpur.

02/09/2023

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجنپور

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجنپور
بھکر میں لائے جانے والے مریض کی موت اور واقعہ کو ڈاکٹرز کی غفلت قرار دینا اور ذاتی مقاصد کے لیے اس کو مذہبی انتہا پسندی کا رنگ دینے کی کوشش کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی واقعہ یا حادثہ کے مختلف پہلو ہوا کرتے ہیں جب تک تمام تر پہلوؤں کا احاطہ نہ ہو اپنی رائے نہیں دینی چاہیے۔
بچی کے انتقال پر ہم لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں۔
لیکن افسوس 2 دنوں سے جس طرح ڈاکٹرز کے خلاف منظم طریقے سے کمپین چلائی جا رہی ہے نہایت افسوسناک ہے۔
حالانکہ ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ایک منٹ کے اندر اُن کو ایمرجنسی کی طرف بھجا گیا۔
ینگ ڈاکٹرز اول دن سے ہی شفاف تحقیقات کا مطالبہ احکامِ بالا سے کر رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس واقعے کو چند ایک شہرت کے بھوکے اور دولت کے پجاری نام نہاد صحافی مکمل طور پر مذہبی رنگ دے کر عوام کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔
ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یہ صحافی لواحقین سے پریس کانفرنس میں واقعہ کربلا،سید زادی اور یزید جیسے الفاظ استعمال کرنے کا کہہ رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ صحافت کی یہ چند ایک کالی بھیڑیں کس طرح مذہبی کارڈ استعمال کر کے بھکر کا امن خراب کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
ہم احکامِ بالا ڈی سی صاحب،ڈی پی او بھکر سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے پر قابو پائیں ورنہ چند شر پسند عناصر کی وجہ سے بھکر کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔
ہم یہ بات بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور معاملات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اگر کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال کے عملے کو قربانی کا بکرا بنایا گیا تو یہاں سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا بلکہ پنجاب بھر میں اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
ہم حکومت پنجاب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی ایک صاف اور شفاف انکوائری کرائی جائے اور انصاف پر مبنی رپورٹ کو جلد از جلد عوام کے سامنے لایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
متحد رہیں ✊🏻
مضبوط رہیں💪🏻
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجنپور 🚩

Photos from YDA Rajanpur Official's post 23/08/2023

*چلڈرن ہاسپٹل لاہور میں YDA پنجاب کی پریس کانفرنس*

23-08-2023

صدر وائے ڈی اے CHL ڈاکٹر احمد یار کی میزبانی میں آج چلڈرن ہسپتال لاہور میں YDA پنجاب کی ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر اصغر علی شاہ چیئرمین YDA گنگارام،ڈاکٹر حسیب تھند صدر YDA جنرل ہسپتال/پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور،ڈاکٹر حسن رضا صدر YDA شیخ زید ہسپتال لاہور،کنوینئر YDA پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی اور سپوکس پرسن YDA میوہسپتال ڈاکٹر احمد کمال گجر نے شرکت کی۔اس پریس کانفرنس میں شرکاء کے خطابات میں اہم نکات اور مطالبات یوں ہیں

-ڈاکٹر اورنگزیب گجر صدر YDA الائیڈ ہسپتال کے بھائی ڈاکٹر جہانزیب گجر پر قاتلانہ مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا گیا

-آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ از خود نوٹس لیتے ہوئے اس حملے کے زمہ داران کی فی الفور شناخت اور گرفتاری عمل میں لانے کیلیے پولیس کو متحرک کریں

-پولیس کی شدید سُستی اور غیرپیشہ وارانہ رویے کی بنا پر ڈاکٹرز کمیونٹی میں پائے جانے والی تشویش اور غم و غصّے کو سنجیدہ مسئلہ سمجھ جائے اور مناسب اقدامات کیے جائیں

-ڈاکٹر سعود کی سیاسی معطلی کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور پنجاب کے واحد پیڈیاٹرک نیفرولوجی یونٹ جو پہلے ہی ڈاکٹرز کی کمی کا شکار ہے وہاں سے ایک پیڈیاٹرک نیفرولوجسٹ کا اس طرح سیاسی بنیادوں پر تبادلہ قابلِ مذمت ہے اور ہمارا مطالبہ ہے پنجاب حکومت فورا یہ ٹرانسفر آ رڈر واپس لے ۔۔۔


-ایک بار پھر سکیورٹی بِل کی ضرورت پر زور ڈالتے ہوئے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ سکیورٹی بِل پر ڈاکٹرز سے کیے گئے وعدہ جات کو وفا کیا جائے

-مختلف پیریفری علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلیے اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں

-وائے ڈی اے پنجاب نے KPI اور HPA الائنسز سے متعلق اپنے حق کیلیے دوبارہ آواز بلند کی کہ ڈاکٹرز کو یہ فی الفور مہیا کیے جائیں بصورتِ دیگر YDA پنجاب ہڑتال کا حق محفوظ رکھتی ہے

-ڈی ایچ کیو لیہ کے MS اور CEO ہیلتھ لیہ کی جانب سے بغیر انکوائری ڈاکٹرز کی معطلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور ایسا کوئی ظالمانہ قدم کبھی قبول نہیں کیا جائے گا

متحد رہیں
مضبوط رہیں

وائے ڈی اے پنجاب

Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business in Rajanpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Rajanpur