The Great Rajputs
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Great Rajputs, History Museum, Rawalpindi West Ridge.
راجپوت بھائی اپنی اپنی گوت اور گاؤں کا نام کمنٹ کریں
17/01/2026
کھوکھر راجپوتوں کی حکومت
کھوکھر جسے تاریخ میں کھوکھر ، کھوکھرا ، کوکر ، کوکرا اور ککرا کے ناموں سے یاد کیا گیا ہے دراصل یہ خاندان یادو ونشی راجپوت کا ایک اہم ترین رکن ہے -
اس خاندان کے جد امجد کا نام کھوکھر تھا جو راجہ آندھک والئی متھرا کے فرزند ہوئے - راجہ کھوکھر کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے :
راجہ کھوکھر نے اپنے بڑے بھائی بھجن کو متھرا کے تخت سے معزول کر کے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک وسیع و عریض سلطنت کے مالک بنے
متھرا پہ راجہ کھوکھر یادو ونشی کے بعد انکے بیٹے ستواہن نے اپنے اجداد کی ریاست کو سنبھالا -
یاد رہے کہ ستواہن نام سے یادو ونش میں اور بھی حکمران ہوئے اسی وجہ سے راجہ ستواہن بن کھوکھر کو ستواہن دوم بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ راجپوت کھشتریوں میں ایک قدیم روایت تھی کہ اکثر بچے کا نام اس کے پردادا کے نام پہ رکھا جاتا تھا - راجہ کھوکھر نے اپنے بیٹے کا نام بچے کے پردادا کے نام پہ ستواہن رکھا
بعد ازاں یہ موروثی سلطنت راجہ ستواہن کے بیٹے بلوما کو ملی -
راجہ بلوما کے بعد کپور ورما یا کپوت ورما نامی راجہ تختِ سلطنت پہ جلوہ افروز ہوئے
راجہ کپور ورما نے ایک عرصہ حکمرانی کے بعد سلطنت کی باگ ڈور اپنے بیٹے انو کو سونپ دی جو قابل حکمران ثابت ہوئے
راجہ انو کے بعد اندھک نامی راجکمار نے متھرا سلطنت کا تخت سنبھالا - یاد رہے کہ اندھک بن انو کھوکھر دراصل اندھک دوم تھے کیونکہ اندھک دوم کے اجداد میں راجہ اندھک اول آتے تھے
راجہ اندھک دوم کے بعد راجہ دھندسی پھر راجہ دیورتھ پھر راجہ پنروسو اور پھر راجہ آہوک بالترتیب حاکمان متھرا ہوئے -
راجہ آہوک کھوکھر یادو ونشی کے بعد متھرا کا تخت معروفِ زمانہ بادشاہ اگرسین کی وراثت بنا - پھر راجہ اگرسین کے بعد انکے بیٹے راجہ کنس کھوکھر متھرا کے مہاراجہ بنے - راجہ کنس کھوکھر کے بعد متھرا سے کھوکھر ونش کے راجپوتوں کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا اور متھرا کی ریاست یادو ونش کی ایک اور شاخ شورسینی کی ملکیت بنی جو کہ راجہ کھوکھر کے بھائی بھجمان کی اولاد تھے
یوں راجہ کھوکھر یادو ونشی سے راجہ کنس کھوکھر تک اس خاندان نے تقریباً 12 پشتوں تک متھرا پہ حکومت کی اور کئی بغاوتوں اور یلغاروں سمیت بڑے تاریخ ساز حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
کھوکھر راجپوتوں کی حکومت ختم ہونے کے بعد اس خاندان کے افراد اتر پردیش ، ہریانہ ، راجستھان ، سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں پھیل گئے
راقم راجہ معراج عباس بھٹی کی تحقیق کے مطابق کھوکھر پنجاب میں پائے جانے والے پانچ بڑے راجپوت قبائل میں سے ایک ہے جس کی آبادی پنجاب کے تمام اضلاع میں موجود ہے
پنجاب کی تاریخ میں بھی کھوکھر راجپوتوں کا بہت اہم کردار رہا - پنجاب کے کئی عظیم سورمے بشمول راجہ جسرت کھوکھر اور شیخا کھوکھر کے ، اسی خاندان کے افراد تھے
پنجاب میں پنڈ دادن خان شہر سمیت کئی چھوٹی بڑی بستیاں کھوکھر راجپوتوں نے آباد کیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Rawalpindi West Ridge
RAWALPINDI