Dhoke Ratta

Dhoke Ratta

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dhoke Ratta, Landmark & historical place, Dhoke Ratta, Rawalpindi.

01/06/2026

💧 پانی اللّٰہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کی قدر کریں! 💧

پانی زندگی ہے، اور اس کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ افسوس کہ ہم میں سے بہت سے لوگ روزمرہ استعمال میں پانی کو بلا ضرورت ضائع کر دیتے ہیں، جبکہ ہمارے ہی اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں جو پانی کی ایک ایک بوند کے لیے پریشان ہیں۔

ذرا ان خاندانوں سے پوچھیں جن کے گھروں میں کئی کئی دن پانی نہیں آتا، جو دور دراز سے پانی بھر کر لاتے ہیں، اور جو شدید گرمی میں پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ پانی کی اصل اہمیت کیا ہے۔

آئیں! ہم سب مل کر عہد کریں کہ پانی کو ضائع نہیں کریں گے، نل کھلا نہیں چھوڑیں گے، گاڑیاں اور گلیاں دھوتے وقت احتیاط کریں گے، اور اس نعمت کی حفاظت کریں گے۔

یاد رکھیں! آج پانی کی بچت، کل ہماری ضرورت بن سکتی ہے۔

💦 پانی کی قدر کریں، کیونکہ ہر بوند قیمتی ہے۔ 💦

منجانب: ڈھوک رتہ، معلوماتی گروپ

28/05/2026

*79-C بابو لعل حسین روڈ ٹیوب ویل کی موٹر 8 روز سے خراب، شہری پانی کی شدید قلت کا شکار*

راولپنڈی کے علاقے بابو لعل حسین روڈ میں واقع 79-C ٹیوب ویل کی موٹر گزشتہ تقریباً 8 سے 9 روز سے مکمل طور پر خراب ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ عیدالاضحٰی جیسے اہم موقع پر بھی شہریوں کو قربانی اور نمازِ عید کے انتظامات میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ٹیوب ویل بند ہونے سے مختلف گلیوں میں پانی کا پریشر انتہائی کم ہو چکا ہے، جس کے باعث کئی گھروں تک پانی پہنچنا بند ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں گلی نمبر 2، گلی نمبر 80، راجہ سٹریٹ، گلی نمبر 51، گلی نمبر 76 اور گلی نمبر 55 شامل ہیں، جہاں کے رہائشی گزشتہ کئی دنوں سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور عیدالاضحٰی کے دنوں میں پانی کی بندش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ لوگوں کو وضو، صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال میں شدید دشواری کا سامنا رہا۔

علاقہ مکینوں نے واسا حکام اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیوب ویل کی موٹر کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل یا مرمت کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی جلد بحال ہو سکے اور شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

25/05/2026

🌙✨ *ڈھوک رتہ اور مضافات کی مساجد میں عیدالاضحٰی کے نماز اوقات* ✨🌙

_اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے ڈھوک رتہ، رتہ امرال اور گرد و نواح کی مختلف مساجد و عیدگاہوں میں عیدالاضحٰی کی نماز کے اوقات درج ذیل ہیں:_

🕌 *نمازِ عید کے اوقات کار:*

▪️ مرکزی جامع مسجد چھاچھیاں، ڈھوک رتہ
🕡 06:30 بجے — علامہ فتح محمد صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد سیدنا عمر فاروق، ریلوے ہاؤسنگ سکیم نمبر 7
🕕 06:00 بجے — شہاب الدین شاہ صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد الاقصیٰ، ریلوے ہاؤسنگ سکیم نمبر 7
🕖 07:00 بجے — مفتی اسماعیل طورو صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد مائی رانی، ڈھوک رتہ
🕖 07:00 بجے — حافظ خلیل صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد الٰہی، ڈھوک رتہ
🕕 06:00 بجے — حافظ بلال صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد سائیں فتح علی خان، ڈھوک رتہ
🕖 07:00 بجے — علامہ قاری محمد ثاقب نعمان صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد سلطانیہ، گلی نمبر 1، ڈھوک رتہ
🕠 05:30 بجے — قاری حبیب الرحمٰن صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد صوفی اللّٰہ دین، ڈھوک رتہ
🕢 07:15 بجے — قاری حنیف صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد سائیں نادر شاہ، ڈھوک رتہ
🕡 06:15 بجے — قاری حفیظ الرحمٰن عباسی صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد کپتان، ڈھوک رتہ
🕢 07:15 بجے — قاری فیصل صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد فاروقیہ، گلی نمبر 15، ڈھوک رتہ
🕡 06:30 بجے — مولانا عتیق الرحمٰن صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد تھڑے والی، ڈھوک رتہ
🕢 07:30 بجے — قاری سعید اختر صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد ٹھیکیداراں، ڈھوک رتہ
🕖 07:00 بجے — مفتی سنان اقبال چشتی صابری صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد تازہ گل، بابو لعل حسین روڈ
🕕 06:00 بجے — مفتی محبوب الرحمٰن صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد گلزارِ مدینہ، گلی نمبر 3، ڈھوک رتہ
🕡 06:30 بجے — قاری راشد المنان صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد عمر فاروق، گلی نمبر 1، ڈھوک رتہ
🕡 06:15 بجے — مولانا غلام کبریاء صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد جلالی، ڈھوک رتہ
🕡 06:15 بجے — مولانا عبدالمالک صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد مائی شریفاں، رتہ امرال
🕢 07:15 بجے — مفتی منیب احمد ضیائی صاحب

▪️ مرکزی عیدگاہ شریف، گوالمنڈی
🕢 07:30 بجے

▪️ مرکز اہلحدیث، سرکلر روڈ
🕔 05:15 بجے — استاد ابو حفص طاہر کلیم حفظہ اللّٰہ

▪️ گارڈن کالج، لیاقت روڈ
🕠 05:30 بجے — مولانا خالد ضیاء صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد لوکوشیڈ، ریلوے لوکو کالونی
🕖 07:00 بجے — حافظ صدیق صاحب

▪️ مرکزی عیدگاہ شریف، سید پور روڈ
🕡 06:30 بجے

▪️ مرکزی جامع مسجد کریمی، توحیدی روڈ
🕕 06:00 بجے — قاری محمد الیاس صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد صابری، ڈھوک رتہ
🕕 06:00 بجے — قاری رفاقت حسین شاہ صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد جعفریہ، ڈھوک رتہ
🕗 07:00 بجے — مولانا سید علی اکبر کاظمی صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد قاضیاں، گلی نمبر 03، رتہ امرال
🕢 07:30 بجے — حافظ محمد صالحین صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد صدیقیہ، ریلوے لوکو کالونی
🕡 06:30 بجے — قاضی محمد بلال نقشبندی صاحب

▪️ مرکزی جامع مسجد الغوثیہ، محلہ مظہرآباد، ریلوے ورکشاپ روڈ
🕖 07:00 بجے

📢 تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ نماز کے لیے بروقت تشریف لائیں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سب تک درست معلومات پہنچ سکیں۔
🌙 *عیدالاضحٰی مبارک* 🌙
💫♾️♾️♾️💫♾️♾️♾️💫........
⁦⁦*𝐏𝐨𝐬𝐭_𝐁𝐲⭝*
*𝑮𝒓𝒐𝒖𝒑 𝑵𝒂𝒎𝒆*
*☘︎Dԋσƙҽ Rαƚƚα, Iɳϝσɾɱαƚιʋҽ Gɾσυρ♥️♡★᭄*
*➪𝘼𝙙𝙢𝙞𝙣❥︎⚘ᗰᑌᕼᗩᗰᗰᗩᗪ ᑎᗩᑌᗰᗩᑎ⚘㋛︎*
*┈┈┈┅◉◆☆••💖••☆◆◉┅┈┈┈*
@⁨all⁩

Want your organization to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Dhoke Ratta
Rawalpindi
46000