Ch Muhammad Ali Azam
Advocate High Court | Specializing in Civil, Criminal, Family & Cyber Law | Rawalpindi | Contact: 0311-9914006
01/04/2026
اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کے لیے ایک اہم انتظامی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو تبدیل کر کے محمد سرفراز ورک کو بطور چیف ٹریفک آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس طرح کی تبدیلیاں عموماً کارکردگی کو بہتر بنانے، نظم و ضبط کو مضبوط کرنے اور شہری سہولت کو بڑھانے کے لیے کی جاتی ہیں، خاص طور پر ایسے شہر میں جہاں ٹریفک کا دباؤ روز بروز بڑھ رہا ہو۔ اس کے علاوہ سابقہ سی ٹی او ایک کورس پر روانہ ہو رہے ہیں جس کے لیے نئی تعناتی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں گزشتہ کچھ عرصے سے ٹریفک مینجمنٹ، انٹری پوئنٹس کا بے ہنگم رش، یوٹرن کی بندش، چالان کے نظام، غیر قانونی پارکنگ اور رش کے اوقات میں بدنظمی جیسے مسائل مسلسل زیرِ بحث رہے ہیں۔
شہریوں کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر یکساں عملدرآمد ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔
ایسے میں نئی تعیناتی سے توقع کی جا رہی ہے کہ نہ صرف قوانین پر عمل ہوگا بلکہ شہریوں کے لیے آسانی اور سہولت کو بھی ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی بھی افسر کی کامیابی صرف پالیسیوں سے نہیں بلکہ ان کے نفاذ، ٹیم ورک اور عوام کے ساتھ رویے سے جڑی ہوتی ہے۔
اگر ٹریفک پولیس شہریوں کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھائے اور میرٹ پر کارروائیاں کرے تو شہر کے مسائل کافی حد تک حل ہو سکتے ہیں۔
کیا آپ اپنے تجربے کی بنیاد پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں یا مزید تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟
اپنی رائے ضرور دیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Rawalpindi