New Christian Singer

New Christian Singer

Share

God bless you my name is Arvin john.from Pakistan

25/09/2025

1970 کی دہائی کا افغانستان۔ وہ وقت جب کابل کو "ایشیا کا پیرس کہا جاتا تھا۔
اُس دور میں خواتین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتی تھیں، دفاتر میں کام کرتی تھیں اور اپنی مرضی سے لباس پہن سکتی تھیں۔ گلیوں میں موسیقی کی آوازیں گونجتی تھیں، سنیما گھر آباد تھے، اور نوجوان روشن مستقبل کے خواب دیکھتے تھے۔ لیکن پچھلے 59 برسوں میں افغانستان نے جو سیاسی اور مذہبی طوفان جھیلے، انہوں نے ملک کی شناخت کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔
1973 میں بادشاہ ظاہر شاہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور افغانستان میں جمہوریہ قائم ہوئی۔ اس کے بعد اقتدار کی کھینچا تانی شروع ہوئی جس نے ملک کو سیاسی عدم استحکام میں دھکیل دیا۔ 1979 میں سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا جس نے ایک طویل اور خونریز جنگ کو جنم دیا۔ لاکھوں افغان شہید ہوئے، مہاجر بنے اور پورا معاشرہ ہجرت، غربت اور تشدد کا شکار ہوا۔ اس دور میں مذہب کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا اور جہاد کے نام پر نئی نسل کو ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔
1990 کی دہائی میں سوویت انخلا کے بعد خانہ جنگی نے ملک کو مزید تباہ کر دیا۔ مختلف گروہوں نے کابل پر قبضے کے لیے جنگ لڑی اور ملک ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ اسی دوران طالبان کا عروج ہوا جنہوں نے سخت مذہبی قوانین نافذ کیے، خواتین کی تعلیم پر پابندی لگائی، موسیقی اور فنون لطیفہ پر پابندی لگا دی۔
2001 میں امریکا اور اتحادی افواج کی مداخلت نے طالبان کو ہٹا تو دیا لیکن امن قائم نہ ہو سکا۔ اگلے دو دہائیوں تک جنگ، خودکش حملے اور سیاسی عدم استحکام افغانستان کا مقدر بنے رہے۔ آخرکار 2021 میں طالبان دوبارہ برسرِاقتدار آئے اور ایک بار پھر خواتین کے حقوق کو اسلامی طرز عمل پر محدود کر دیا گیا۔ مغربی سکالرز کے مطابق تعلیمی ادارے بند ہوئے اور معاشرہ خوف میں جکڑ گیا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Street 2
Sahiwal
57000