I. T Informations

I. T Informations

Share

خوشی ہمیشہ اُنہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جو مصروفیت کو اپنی دعا بنا لیتے ہیں

15/04/2026

⚡️ واپڈا کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغام ⚡️

محترم صارفین!

موجودہ حالات کے پیشِ نظر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ جو بجلی کی بندش آپ محسوس کر رہے ہیں، وہ محض "لوڈ شیڈنگ" نہیں بلکہ ایک باقاعدہ "لوڈ مینجمنٹ" کا حصہ ہے۔ اس عمل کا بنیادی مقصد بجلی کی طلب (Demand) اور پیداوار (Supply) کے درمیان توازن قائم رکھنا ہے تاکہ پورا نظام مستحکم رہے اور بڑے بریک ڈاؤن سے بچا جا سکے۔

یہ پورا نظام پاور کنٹرول سنٹر کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جہاں سے ملک بھر کے گرڈ اسٹیشنز کو لمحہ بہ لمحہ ہدایات دی جاتی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق مختلف علاقوں (شہری و دیہی) میں مخصوص اوقات کے لیے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جاتی ہے تاکہ سسٹم کی فریکوئنسی کو متوازن رکھا جا سکے۔

اس وقت ملک کو توانائی کے شعبے میں ایک سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے۔ خاص طور پر LNG (Liquefied Natural Gas) کی فراہمی میں کمی کے باعث متعدد بجلی گھر بند یا محدود صلاحیت پر چل رہے ہیں۔ دوسری جانب فرنس آئل کے ذریعے بجلی کی پیداوار نہایت مہنگی ہے، جس سے قومی معیشت اور عوام دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔

ہمیں خدشہ ہے کہ اگر توانائی کے ذرائع میں بہتری نہ آئی تو مستقبل میں یہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ ایسے میں ہم تمام صارفین سے اپیل کرتے ہیں کہ:

🔹 بجلی کا استعمال انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے کریں
🔹 غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں
🔹 توانائی کے متبادل ذرائع (سولر وغیرہ) پر غور کریں
🔹 قومی مفاد میں صبر و تعاون کا مظاہرہ کریں

آپ کا تعاون ہی اس بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

شکریہ
واپڈا / پاور کنٹرول اتھارٹی

02/04/2026

*Teaching seats announced in Literacy Department*

*لٹریسی اور نان فارمل سکول میں سیٹیں*
تعداد: 1000
آخری تاریخ: 17 اپریل 2026
تعیلم: کسی بھی سبجیکٹ میں گریجویشن ہے کم سے کم مارکس 50 فیصد
اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کسی کا بھلا ہو جائے-

02/04/2026

*اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) بھرتی 2026 اپڈیٹ*

*فزیکل اور میڈیکل ٹیسٹ:*
31 مارچ 2026 سے 9 اپریل 2026 تک

*تحریری امتحان (Written Test):*
3 مئی 2026 سے 5 مئی 2026 تک

ANF, Ministry of Interior and Narcotics Control (Government of Pakistan )

Headquarters Anti Narcotics Force Rawalpindi

Want your school to be the top-listed School/college in Sargodha?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Sargodha
40100