MF Digital
MF Digital is a page where you’ll find simple, interesting, and engaging videos.
02/06/2026
🎭 عید شو میں ہمایوں سعید سے متعلق دلچسپ گفتگو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی!
معروف میزبان ندا یاسر اور اداکار احمد علی بٹ نے عید اسپیشل شو کے دوران ہمایوں سعید کے حوالے سے ہلکے پھلکے انداز میں دلچسپ تبصرے کیے، جس پر حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔
احمد علی بٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہمایوں سعید کی نظر شوبز انڈسٹری میں سب سے تیز ہے، تاہم ندا یاسر نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب “بھابی” ثمینہ ہمایوں سعید نے انہیں موٹے چشمے پہنا دیے ہیں، اس لیے ان کی نظر اب صرف ایک ہی سمت میں رہتی ہے۔ 😄
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ آپ کا اس پر کیا کہنا ہے؟ 👇
شادی کے جوڑے میں خوبصورت مومنہ اقبال
28/05/2026
چترال کی خوبصورت وادی کیلاش میں آباد قدیم برادری اپنی منفرد روایات، ثقافت اور طرزِ زندگی کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ یہاں ایک ایسی روایت بھی موجود ہے جو دنیا کے دیگر معاشروں سے بالکل مختلف تصور کی جاتی ہے، جہاں موت کو غم کے بجائے خوشی اور جشن کا موقع سمجھا جاتا ہے۔
کیلاش برادری کے عقائد کے مطابق انسان کی موت دراصل ایک نئی زندگی کا آغاز ہے، جہاں وہ دنیاوی تکالیف سے نجات پا کر اپنے آباؤ اجداد سے جا ملتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت کسی فرد کے انتقال پر سوگ نہیں منایا جاتا بلکہ اسے خوشی اور احترام کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے۔
مقامی روایت کے مطابق میت کو ایک مخصوص مقام پر رکھا جاتا ہے جہاں برادری کے افراد جمع ہو کر روایتی رقص پیش کرتے ہیں جبکہ ڈھول کی تھاپ پر تین روز تک تقریبات جاری رہتی ہیں۔ اس دوران خصوصی ضیافت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بکریاں ذبح کر کے اجتماعی کھانے کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
اس روایت کا مقصد نہ صرف مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہوتا ہے بلکہ غمزدہ خاندان کی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے تاکہ وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ اگرچہ قریبی عزیز اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے آنسو بھی بہاتے ہیں، تاہم مجموعی فضا میں خوشی، یکجہتی اور جشن کا رنگ غالب رہتا ہے، جسے ماہرین انسانی جذبات کے ایک منفرد امتزاج سے تعبیر کرت
27/05/2026
باؤلنگ سٹائل میں شیطان کو کنکریاں ماریں،
وسیم اکرم کی ویڈیو عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ 😄🕋
سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی دلچسپ انداز میں رمیِ جمرات کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آنے لگا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Shorkot