Municipal Committee Official Sibi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Municipal Committee Official Sibi, Government Organization, mc sibi, Sibi.
20/03/2026
04/03/2026
`صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا دورہ سبی`
*_پردہ کلب میں سوشل ویلفیر کی جانب سے معذور افراد میں ویلچیئرز، بیساکھی، اور سلائی مشین تقسیم کئے_*
*_سول ہسپتال میں سردار سرفراز خان ڈومکی مرحوم الٹرا ساونڈ روم کا افتتاح کیا_*
*_ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جہانزیب بلوچ نے مسائل سے آگاہ کیا_*
*_صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے ہسپتال کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی_*
`سبی ///رپورٹ سلیم گشکوری`
صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار میر کوہیار خان ڈومکی نے سبی میں معذور افراد اور خواتین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں کسی بھی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معذوری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور یہ افراد ہماری محبت، توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔
تقریب سبی پردہ کلب میں منعقد ہوئی جہاں معذور افراد میں ویل چیئرز اور بیساکھیاں جبکہ کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد لاشاری، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی، سید آفتاب شاہ، معیز بگٹی، انور لاشاری، یعقوب لاشاری، لیاقت علی لغاری، طارق الماس، کونسلر ظہیر احمد، میر اسلم جتوئی، میر حبیب رند، نبی بخش ڈومکی، مسز زبیدہ اعوان، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعیدالدین طارق، ناشاد بلوچ، میر سلیم گشکوری سمیت خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سبی میں معذور افراد کی بحالی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سمیت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری محکموں کی خالی آسامیوں میں معذور افراد کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے معذور افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی معذوری سے مایوس نہ ہوں کیونکہ حکومت ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے معذور افراد میں ویل چیئرز اور بیساکھیاں جبکہ خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کیں۔
بعد ازاں صوبائی وزیر سردار میر کوہیار خان ڈومکی نے سول ہسپتال سبی کا دورہ کیا اور مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کے نام سے منسوب الٹراساؤنڈ روم کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر جہانزیب بلوچ نے ہسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے سول ہسپتال سبی میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اور کانفرنس ہال کی تعمیر کی یقین دہانی بھی کی۔
18/02/2026
سبی// میونسپل کمیٹی سبی کے چیئرمین سردار محمد خان خجک کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں گندے نالے کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی مہم جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مذکورہ نالے میں طویل عرصے سے گندگی اور کچرا جمع تھا جس کے باعث پانی کی روانی متاثر ہو رہی تھی اور اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نے فوری طور پر متعلقہ عملے کو صفائی کے احکامات جاری کیے۔ عملے نے نالے سے کچرا، ملبہ اور رکاوٹیں ہٹا کر اسے مکمل طور پر صاف کر دیا، جس کے بعد علاقے میں نکاسیٔ آب کی صورتحال واضح طور پر بہتر ہو گئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نالے کی بروقت صفائی سے بالخصوص بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کا مسئلہ کم ہوگا اور نکاسیٔ آب کا نظام بہتر انداز میں کام کرے گا۔ اہلِ علاقہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا رہے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mc Sibi
Sibi
82000