Assistant Commissioner Sobia Falak Rao
Pakistan Administrative Service (PAS)/DMG
49th Common
29/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی سکھر کی ہونہار بیٹی زرین فاطمہ موسوی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، اعزازی شیلڈ پیش,
اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران سول سرونٹس سروسز کے امتحان میں فارن سروس کے لیے منتخب ہونے پر زرین فاطمہ موسوی کو اس کی کارکردگی کے اعتراف میں اسسٹنٹ کمشنر نے زرین فاطمہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی,
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راؤ کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس جیسے مشکل امتحان میں زرین فاطمہ موسوی کی کامیابی ان کی محنت، لگن اور عزمِ مصمم کا نتیجہ ہے, زرین فاطمہ سکھر کی ان بیٹیوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے شہر اور صوبے کا نام روشن کیا, ان کی کارکردگی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ نمایاں خدمات سرانجام دیں گی,
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ میر معصوم شاہ لائبریری میں قائم CSS/PMS کارنر کے قیام کے بعد سکھر کے نوجوانوں کے لیے کامیابی کی نئی راہیں کھلیں, اس کارنر نے امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کو بہترین رہنمائی، مطالعے کے مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیا جو ان کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے,
سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی زرین فاطمہ موسوی نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فارن سروسز کے لئے متخب ہونا میرا اعزاز ہے, میری کوشش ہوگی ہوگی ہمیشہ ملک و عوام کی خدمت کروں اور پاکستان کا نام روشن کروں,
18/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی زیر صدارت اے سی آفس میں یوسی ایوب گیٹ کے وائس چیئرمین اور یوسی آدم شاہ کے وارڈ ممبر کی حلف برداری تقریب منعقد کی گئی,
اسسٹنٹ کمشنر نے نومنتخب نمائندگان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنانے کی اپیل بھی کی, انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے عوام کے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں تاکہ عوامی توقعات پر پورا اترا جا سکے,
اے سی آفس میں منعقدہ تقریب میں سیاسی، سماجی اور کمیونٹی رہنماؤں سمیت شہری موجود تھے, اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راؤ نے کہا کہ عوامی خدمت ایک اعزاز بھی ہے اور بڑی ذمہ داری بھی, امید ہے کہ نو منتخب نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے,
17/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا جاری پولیو مہم کے حوالے سے کوئنس روڈ کے علاقے کا وزٹ, گھر گھر جاکر پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا,
اسسٹنٹ کمشنر نے منگی محلہ سمیت دیگر ایریاز میں گھر کے سربراہ اور والدین سے پولیو ٹیمز اور بچوں کو قطرے پلانے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں، بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کیں جبکہ پولیو ٹیمز سے کارکردگی رپورٹ متعلق بریفنگ بھی لی,
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راؤ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں ایریا انچارجز اور پولیو ورکرز نے جس طرح محنت و لگن کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دئیے ان کی یہ کاوشیں قابل ستائش ہیں، تمام ٹیمیں اسی طرح دیانتداری کے ساتھ کام کریں انشاء اللہ ایک دن ضرور آپکی یہ محنت رنگ لائینگی کہ جب ہم پولیو سے مکمل نجات حاصل کرلینگے,
17/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا کٹی بازار میں واقع ڈسپنسری کا وزٹ، ایریا انچارجز اور پولیو ورکرز کے مارننگ سیشن میں آگاہی بریفنگ دی,
اسسٹنٹ کمشنر نے مارننگ سیشن کے دوران پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، پولیو کی حفاظتی ویکسین، ورکرز کی کارکردگی رپورٹ چیک کی اور تمام پولیو ورکرز کو دیانتداری و محنت کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہنے اور گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے احکامات بھی جاری کئے,
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہنا تھا کہ پولیو مہم میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی, ایریا انچارجز سمیت تمام پولیو ٹیمز ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، روزانہ کی کارکردگی رپورٹ متعلق ایریا انچارجز سمیت ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کو آگاہ کریں، مہم کے دوران وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں تاکہ پولیو مہم کو کامیابی کے ساتھ اختتام کیا جائے,
16/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے پولیو مہم کے چوتھے روز بھی گھر گھر جاکر پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، بھٹہ روڈ، مکرانی محلہ سمیت دیگر علاقوں میں گھر کے سربراہ اور والدین سے 5 سال کے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے متعلق معلومات لیں، اپنی نگرانی میں پولیو ورکرز ٹیم کی مدد سے پولیو قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائے، فنگر مارکنگ اور گھر کے باہر چاکنگ بھی کروائی,
اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ورکرز سے جاری مہم سے متعلق ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کارکردگی رپورٹ بھی چیک کی, اس دوران انہوں نے پولیو ورکرز کو سختی سے احکامات جاری کئے کہ تمام ٹیمز فیلڈ میں جس طرح پہلے روز سے کام کررہی ہیں اسی طرح محنت کے ساتھ کام کو جاری رکھیں، اپنے اپنے ایریاز کے ہر ایک ایک گھر میں جائیں, بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں, جبکہ والدین کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کو دیں تاکہ فوری طور پر شکایت کا ازالہ کرکے بچوں کو قطرے پلائے جائیں,
16/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے پولیو مہم کے حوالے سے یوسی پیر الہٰی بخش سول اسپتال میں پولیو ٹیمز اور ایریا انچارج کو مارنگ سیشن میں آگاہی بریفنگ دی,
اسسٹنٹ کمشنر نے تمام پولیو ورکرز اور ایریا انچارج کی گزشتہ تین روز کی کارکردگی پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح محنت اور دیانتداری سے تمام ورکرز نے اپنے فرائض سرانجام دئیے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ٹیمز اور ایریا انچارج پولیو مہم کو کامیابی کے ساتھ اختتام کی طرف گامزن کریں, پولیو ورکرز کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم شانہ بشانہ کھڑی ہے, جہاں کہیں بھی پولیو ٹیمز کو شکایت یا مہم سے متعلق کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کو آگاہ کریں,
اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ بقایا رہ جانے پولیو مہم کے دنوں میں بھی گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں، فنگر مارکنگ ضرور کریں ,گھروں کے باہر چاکنگ کو یقینی بنائیں اور تمام تر کارکردگی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کو شیئر کریں,
15/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں شالیمار روڈ, نصرت کالونی نمبر 6 پرانا سکھر کے مختلف علاقوں اور اسکول کا دورہ کیا, اس موقع پر انہوں نے اسکول کے بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کیں، گھر گھر جا کر والدین سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے متعلق معلومات حاصل کیں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا,
اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ میں موجود ایریا انچارجز اور پولیو ورکرز سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے، فنگر مارکنگ، اور رپورٹنگ کے عمل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی, انہوں نے موقع پر پولیو ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر گھر تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے,
انہوں نے واضح کیا کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی,
اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راؤ نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ٹیمیں پوری ذمہ داری، ایمانداری اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں, انہوں نے پولیو ورکرز کو ہدایت دی کہ وہ والدین سے براہِ راست ملاقاتیں کریں، بچوں کی فنگر مارکنگ اور گھر کے باہر نمایاں کر کے چاکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ مہم مؤثر انداز میں مکمل ہو سکے,
15/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا پولیو ورکرز کی کارکردگی اور مہم کا جائزہ لینے کے لئے پولیو مہم کے تیسرے روز بھی ریلوے اسپتال اور نجی اسکول کا وزٹ, ایریا انچارج اور پولیو ورکرز کو مارنگ سیشن میں بریفنگ دی, اپنی نگرانی میں اسکول کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلوائے,
اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ کے دوران پولیو ورکرز کی گزشتہ دو روز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان سے گھر گھر پولیو قطرے پلانے سمیت تمام تر معلومات متعلق تفصیلی بریفنگ بھی لی, اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو کے مرض کا دنیا بھر سے خاتمہ ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں اب بھی پولیو جیسی وباء موجود ہے، تمام ورکرز کو اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا کر ہی دم لینگے,
اسسٹنٹ کمشنر نے تمام ورکرز کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران فیلڈ تمام تر فوکس اور کوششیں پولیو مہم پر ہونی چاہئے، میں روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز وزٹ کے دوران فیلڈ خود موجود ہیں, پولیو ورکرز کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی,
14/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پرانے سکھر کے علاقے نصرت کالونی نمبر 6 کا دورہ کیا, اس دوران انہوں نے گھر گھر جا کر پولیو مہم کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کی خود نگرانی کی,
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میں خود فیلڈ میں متحرک رہوں گی، پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ اگر کسی بھی ورکر کی جانب سے کوتاہی سامنے آئی تو اس کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی,
انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے تمام پولیو ورکرز اپنی اپنی یوسیز اور علاقوں میں مکمل دیانتداری کے ساتھ کام کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے,
اسسٹنٹ کمشنر نے ایریا انچارج اور پولیو ورکرز کی ٹیم کو ہدایت کی کہ روزانہ کی کارکردگی کی رپورٹ بروقت ضلعی انتظامیہ سے شیئر کی جائے تاکہ مہم کی پیش رفت کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے,
14/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا جاری پولیو مہم کے سلسلے میں اناج بازار، ڈھک روڈ سمیت مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ, پولیو ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ,
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈور ٹو ڈور وزٹ کے دوران گھر گھر جا کر پولیو مہم کے دوران قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو ورکرز کی مدد سے پولیو کے قطرے پلوائے,
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ میں موجود پولیو ورکرز اور ایریا انچارجز کو ہدایت کی کہ پولیو ٹاسک کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے, میں مختلف اوقات کار میں سرپرائز وزٹ کرونگی اور اس دوران مجھے کوئی شکایت کا موقع نہ ملنا چاہئے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی,
انہوں نے والدین سے بھی خصوصی اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ خصوصی تعاون کریں اور بچوں کو لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں, انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں,
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Sukkur
SINDH