Amanvi Human Rights & Development Organization

Amanvi Human Rights & Development Organization

Share

Human Rights

14/12/2025

یہ انتہائی افسوس اور تشویش کا باعث ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے کیے گئے حکومتی فیصلوں کے نتیجے میں معصوم افغان بچوں کو پاکستان کے تعلیمی اداروں سے نکال کر تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی اور فیصلے حکومتِ پاکستان کا داخلی اور خودمختار معاملہ ہیں، لیکن بچوں کو تعلیم سے محروم کرنا نہ صرف ایک افسوسناک اقدام ہے بلکہ یہ انسانی اقدار، اخلاقی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی انسانی اصولوں کے بھی منافی ہے۔

یہ بچے کسی سیاسی فیصلے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ ایسے حالات میں پیدا ہوئے جہاں جنگ، غربت اور بے یقینی نے ان کا مستقبل پہلے ہی خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ ایسے میں اگر ان کے ہاتھ سے تعلیم جیسا سہارا بھی چھین لیا جائے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم نادانستہ طور پر ان کے دلوں میں پاکستان کے خلاف نفرت اور محرومی کے بیج نہیں بو رہے؟

تعلیم صرف کتابوں اور کلاس روم کا نام نہیں، بلکہ یہ امن، برداشت، ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ جو قوم بچوں کے علم کے دروازے بند کرتی ہے، وہ دراصل مستقبل کے امکانات کو محدود کرتی ہے۔

ہم حکومتِ پاکستان سے پُرخلوص اور سنجیدہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانی ہمدردی، اخلاقی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان بچوں کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے، تاکہ ان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جا سکے اور وہ ایک مثبت، پُرامن اور ذمہ دار انسان بن سکیں۔

فضل آمان خان
چیٸرمین
امانوی ہیومن راٸیٹس اینڈڈویلپمنٹ آرگناٸزیشن

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Swabi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Near National Bank Maini
Swabi
01234