Frontier Digital

Frontier Digital

Share

Frontier Digital is a digital media platform focused on highlighting the key issues of Khyber Pakhtunkhwa and the frontier regions.

11/05/2026

بنوں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں کے حملے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، جبکہ واقعے کی تفصیلی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس پشاور کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی کی رات تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دہشتگردوں نے چوکی کے سامنے بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں چوکی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق گاڑی میں 1200 سے 1500 کلوگرام تک بارودی مواد نصب تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ملوث دہشتگرد گروپ کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ بعض حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے بھی بتایا جا رہا ہے۔ دھماکے اور بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد دہشتگردوں نے چوکی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاکہ وہاں موجود اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے جا سکیں، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور چوکی میں داخل نہ ہو سکے۔ سرچ آپریشن کے دوران شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس فائرنگ سے متعدد دہشتگرد زخمی یا ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فتح خیل چوکی گزشتہ پانچ ماہ کے دوران تقریباً 18 مرتبہ دہشتگردوں کے نشانے پر آ چکی ہے، تاہم اس سے قبل ہونے والے تمام حملے ناکام بنائے گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں دہشتگرد چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ حملے کرتے تھے مگر اس بار بھاری مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حملے کے بعد دہشتگردوں نے چوکی کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے بھی قائم کر رکھے تھے تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی جا سکے

11/05/2026

دیامر میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آ۔پ۔ر۔ی۔ش۔ن؛ کالعدم ٹ۔ی ٹ۔ی پ۔ی کے ک۔م۔ا۔ن۔ڈ
ر کا خفیہ ٹھکانہ اور د۔ہ۔ش۔ت۔گ۔ر۔د۔ی کا مرکز مکمل طور پر ت۔ب۔ا۔ہ کر دیا گیا۔

10/05/2026

پی ٹی آئی، پ۔ی ٹ۔ی ا۔ی۔م اور ٹ۔ی ٹ۔ی پ۔ی ایک ہیں، مولانا ادریس کو فیلڈ مارشل کی تعریف کرنے پر نش۔انہ بنایا گیا۔ ایمل ولی خان

10/05/2026

ش۔ہ۔د۔ا۔ئے بنوں کی نمازِ جنازہ: "ایک کے بدلے دس م۔ا۔ر۔ی۔ں گے"، ڈی آئی جی بنوں کا د۔ہ۔ش۔ت۔گ۔ر۔د۔و۔ں کے خلاف دو ٹوک اعلان۔

10/05/2026

فتح خیل حملہ ناکام، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء سپردِ خاک، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

Want your business to be the top-listed Media Company in Swat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Swat