Shaaf Muavia

Shaaf Muavia

Share

I am an online Quran teacher.I teaches Quran e pak, masnoon duas and much more with tajveed. If you

28/07/2021

🌺
💞 ّان_رضی_اللّٰه_عنہ

یوں تو ہر صحابیِ رسول جنّتی ہے مگر کئی صحابۂ کرام رضی اللّٰه عنہ نے زبانِ رسالت سے جنّت کی خوش خبریاں بطورِ خاص پائی ہیں ان میں عشرۂ مُبشّرہ سرِفہرست ہیں ان دس صحابہ میں شامل خلیفۂ ثالث، ذوالنّورین، حضرت سیّدنا عثمان رضی اللّٰه عنہ خود فرماتے ہیں: میں نے دس ہزار درہم کے بدلے جنّت خریدلی ہے۔
📚(تاریخ ابن عساکر، 39 / 172)

آئیے زبانِ رسالت سے جاری ہونے والے چند مبارک کلمات پڑھتے ہیں جن میں حضرت عثمانِ غنی رضی اللّٰه عنہ کو جنّت کی نویدِ پُربہار سنائی گئی یا آپ رضی اللّٰه عنہ کو جنّت میں ملنے والے اعلیٰ انعامات اور بلند مقامات کا ذکر کیا گیا ہے۔

🌺 #رَفاقتِ_نبی: ایک موقع پر نبی کریم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت سیّدتُنا عائشہ صدّیقہ رضی اللّٰه عنھا سے فرمایا: کیا میں تمہیں خوش خبری نہ دوں؟ انہوں نے عرض کی: کیوں نہیں یَا رسولَ اللّٰه صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم! فرمایا: تمہارے والد (ابوبکر) جنّتی ہیں اور جنّت میں ان کے رفیق حضرت ابراہیم علیہ السَّلام ہوں گے، اور عمر جنّتی ہیں ان کے رفیقِ جنّت حضرت نوح علیہ السَّلام ہوں گے، اور عثمان جنّتی ہیں ان کا رفیق میں خود ہوں، اور علی جنّتی ہیں ان کے رفیق حضرت یحیٰی بن زکریا علیھما السَّلام ہوں گے۔

📚(الریاض النضرۃ، 1 / 35)

🌺 #جنّت_کا_ساتھی: ایک مرتبہ حضورِ اقدس صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت سیّدنا طلحہ رضی اللّٰه عنہ سے فرمایا: اے طلحہ! ہر نبی کے لئے جنّت میں اس کا ایک اُمّتی رفیق (ساتھی) ہوتا ہے اور جنّت میں عثمان بن عفان میرے رفیق اور میرے ساتھ ہوں گے۔
📚(کنز العمال، جز: 11، 6 / 273، حدیث: 32854)

🌺 #جنّتی_درخت_کی_شاخ: ایک بار پیارے نبی صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے یوں فرمایا: سخاوت ایک جنّتی درخت ہے اور حضرت عثمان اس کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہیں۔

📚(کنز العمال، جز: 11 ، 6 / 273، حدیث : 32849)

🌺 #جنّت_کی_خوش_خبری: حضرت سیّدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللّٰه عنہ کہتے ہیں کہ سیّدِ عالم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم مدینہ کے ایک باغ میں ٹیک لگائے ہوئے بیٹھے تھے۔ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا تو رحمتِ عالم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: دروازہ کھول دو اور آنے والے کو جنّت کی خوش خبری دو، دروازہ کھولا گیا تو حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق رضی اللّٰه عنہ تھے پھر کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا تو جانِ عالم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: دروازہ کھول دو اور آنے والے کو جنّت کی خوش خبری دو، دروازہ کھولا گیا تو حضرت سیّدنا عمر فاروق رضی اللّٰه عنہ تھے پھر کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا تو نورِ عالم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: دروازہ کھول دو اور آنے والے کو جنّت کی خوش خبری کے ساتھ امتحان اور آزمائش میں مبتلا ہونے کی خبر بھی دو، دروازہ کھولا گیا تو حضرت سیّدنا عثمانِ غنی رضی اللّٰه عنہ تھے۔

📚(مسلم، ص1004، حدیث: 6212 ملخصاً)

🌺 #حُور_سے_نکاح: ایک مرتبہ خلافتِ صدیقِ اکبر میں زبردست قحط پڑا، حضرت عثمانِ غنی رضی اللّٰه عنہ کے ایک ہزار اونٹ مدینے پہنچے جن پر کھانے پینے کی اشیاء لَدی ہوئی تھیں تو حضرت عثمان رضی اللّٰه عنہ نے مدینے کے تاجروں سے فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! اس بات پر گواہ ہو جاؤ کہ میں نے یہ تمام اشیاء مدینے کے ضرورت مندوں کے لئے صدقہ کر دی ہیں۔ حضرت سیدنا عبدُاللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنھما فرماتے ہیں: میں جب رات کو سویا تو خواب میں سرکارِ دو عالم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت کی، آپ صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے نور کی چادر پہن رکھی تھی، مبارک ہاتھوں میں نور کی چھڑی اور پاؤں مبارک میں جو نعلین تھے ان کے تسمے بھی نورانی تھے، ارشاد فرما رہے تھے: میں جلدی میں ہوں، عثمان نے ایک ہزار اونٹ کا بوجھ گندم وغیرہ صدقہ کیا ہے۔ اللّٰه پاک نے عثمان کا یہ عمل قبول فرما کر جنّتی حور سے ان کا نکاح فرمایا ہے۔
📚(الریاض النضرۃ، 2 / 43 ملخصاً)

🌺 #جنّتی_مرد: ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو حضورِ اکرم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس سے مُصافَحَہ فرمایا اور جب تک اس شخص نے اپنا ہاتھ نہ کھینچا آپ صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس کا ہاتھ نہ چھوڑا اس شخص نے پوچھا: یَا رسولَ اللّٰه صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم! حضرت عثمان کیسے ہیں؟ ارشاد فرمایا: وہ جنّتی مردوں میں سے ایک مرد ہیں۔

📚(معجم کبیر، 12 / 405، حدیث: 13495)

🌺 #جنّتی_حور: ایک مرتبہ رحمتِ عالم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: میں جنّت میں داخل ہوا تو ایک سیب میرے ہاتھ پر رکھ دیا گیا میں اسے الٹ پلٹ رہا تھا کہ وہ سیب پھٹ گیا اور اس میں سے ایک حور نکلی جس کی بھنویں گدھ کے پروں جیسی تھیں میں نے پوچھا: تو کس کے لئے ہے؟ اس نے کہا: ظلماً شہید ہونے والے حضرت عثمان بن عفان کے لئے۔

📚(کنز العمال، جز: 13، 7 / 29، حدیث: 36257)

🌺 #جنّتی_محل: نبی اکرم صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان ہے: میں جنّت میں داخل ہوا تو سونے، موتی اور یاقوت سے بنا ہوا ایک محل دیکھا، میں نے پوچھا: یہ کس کے لئے ہے؟ بتایا گیا کہ آپ کے بعد ظلماً شہید ہونے والے خلیفہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللّٰه عنہ کے لئے ہے۔

📚(تاریخ ابن عساکر، 39 / 109)

🌺 #جنّتی_بشارتوں_کی_تصدیق: جب امیرُ المؤمنین حضرت سیّدنا عثمانِ غنی رضی اللّٰه عنہ کو خارجیوں نے گھر میں محصور ہونے پر مجبور کر دیا توحضرت سیّدنا عثمانِ غنی نے دیگر صحابۂ کرام رضی اللّٰه عنھم کو بلوایا اور خارجیوں کے سامنے ان واقعات کی تصدیق کروائی جن میں آپ رضی اللّٰه عنہ کو نبی کریم صلَّی اللّٰه لیہ واٰلہٖ وسلَّم نے جنّت کی بشارتیں عطا کی تھیں۔

🌺 ّت: آپ نے فرمایا: تم میں کوئی ایسا ہے جس نے رسولُ اللّٰه صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ فرماتے سنا ہو کہ جو (اونٹوں کے) اس باڑے کو خریدے گا اور ہماری مسجد میں اضافہ کر دے گا اس کے لئے جنّت ہے اور دنیا میں اس کے لئے یہ اجر ہے کہ جب تک مسجد باقی رہے گی اس شخص کے درجات بلند ہوں گے، تو میں نے وہ باڑا 20 ہزار درہم میں خرید کر مسجد کے لئے وقف کر دیا تھا۔

🌺 ّت: پھر فرمایا: کیا کوئی ایسا ہے جس نے رسولُ اللّٰه صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ فرماتے سنا ہو کہ جو اس جَیْشِ عُسْرہ (بے سروسامان لشکر) کو سامانِ ضرورت دے گا تو اس کيلئے جنّت ہے تو میں نے اس لشکر کو سازو سامان سے لیس کر دیا تھا۔

🌺 ّت: پھر فرمایا: کیا کسی نے رسولُ اللّٰه صلَّی اللّٰه علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے یہ سنا ہے کہ جو رُومَہ کنواں خریدے گا اس کے لئے جنّت ہے، میں نے اسے خرید ا تو میرے آقا صلَّی اللّٰه لیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اسے غریبوں کے لئے کر دو، تمہیں اس کا ثواب بھی ملے گا اور جنّت بھی، حضرت عثمان کی گفتگو سُن کر صحابۂ کرام رضی اللّٰه عنھم نے کہا: ہاں ہم نے ایسا ہی سُنا ہے، لیکن اس پر خارجیوں نے کہا: یہ سچ کہہ رہے ہیں مگر آپ بدل چکے ہیں۔

📚(کنز العمال، جز: 13، 7 / 44، حدیث: 36332)

🌺 : حضرت عثمانِ غنی رضی اللّٰه عنہ کی باتوں کا بےحِس خارجیوں پر کچھ اثر نہ ہوا آخر کار جھوٹے الزامات لگا کر آپ رضی اللّٰه عنہ کو بحالتِ روزہ بروز جمعہ 18 ذوالحجہ سِن 35 ہجری کو شہید کر دیا گیا، مزارِ مبارک جنّتُ البقیع میں ہے۔
📚(معرفۃ الصحابہ، 1 / 264، 271، الاصابہ، 4 / 379)

28/07/2021

یہ کورس بالکل مفت ہے اور صرف خواتین کےلئے ہے...
یہ ایک جامع کورس ہے جس میں دین کی تمام بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی...

19/07/2021

لوگ حج کو بھولتے جارہے ہیں :
🤕😢😥😭
موذی کرونا سے پہلے لوگ سال بھر حج اور عمرہ کی باتوں اور کوشش میں مصروف رہتے تھے ، ایام حج میں لوگوں کا شوق و ذوق مزید بڑھ جاتا تھا۔
کرونا کی آڑ میں پرنس "ایم بی ایس" کا غلط اور غلیظ فیصلہ ۔۔۔۔۔۔ عالم اسلام رفتہ رفتہ قبول کرتا جارہا ہے ، سعودی کے اس "کافرانہ اور ظالمانہ" فیصلے کیخلاف دنیا کے کسی بھی حصے سے احتجاج بلند نہیں ہورہا ہے ، سعودی کے سینما ھال کھل گئے ہیں جہاں کوئی "ایس او پیز" لاگو نہیں ، کیسینوز میں وہی چہل پہل ہیں ، ہوٹلز اور شاپنگ مالز میں وہی رونقیں ہوتی ہیں مگر حرمین بند پڑے ہیں ۔
تعجب کی بات ہے ، یورپ بھر میں "یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ" کے دوران وہی پرانا جوش وخروش دیکھنے میں آتا ہے لیکن حرمین پر ابھی تک کویڈ 19 کی نخوست کا سایہ ہے۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ کرونا نہیں ہے یا ویکسین ضروری نہیں ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔
جب یورپ و امریکہ میں کھیل کے میدانوں میں عوام کا ھجوم دیکھتے ہیں ، دوسری طرف سعودی اور امارات میں کاروباری ، تفریحی اور "انٹرٹینمنٹ" والے مقامات پر وہی پرانی سرگرمیاں ، وہی رونقیں ، وہی نظارے اور وہی چہل پہل نظر اتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ،
تو ۔۔۔۔۔ "حرمین" کی بے بسی اور بےکسی پر رونا آتا ہے ۔۔۔۔۔۔ !! 😥😢

نوٹ : روایت کا مفہوم ہے کہ
" خانہ کعبہ بنانے کے بعد جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وحی آئی کہ اب اعلان کرو تو اپ نے تعجب سے فرمایا اس صحرا سے میری آواز دنیا تک کیسے پہنچے گی تو جبرائیل نے فرمایا ، یہ آپکا کام نہیں ہے آپ صرف اعلان کریں آواز پہنچانا "ہمارا" کام ہے"-

سعودی حکام تک (بظاہر) ہماری آواز نہیں پہنچ سکتی مگر اپ صرف وائرل کیجئے باقی کام "انکا" ہے ہوسکتا ہے "وہ" اپنے اور اپنے محبوب (صل اللہ علیہ والہ وسلم) کی گھر کی رونقیں بحال کرنے کیلئے آپکے "شیئر کرنے" کو بہانہ بنالے۔
#حرکت #میں #برکت #ہے #

Want your school to be the top-listed School/college in Talagang?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Talagang