Farooq Raza Attari

Farooq Raza Attari

Share

زِندگی کی ساری
بُلندیاں ربّ کے آگے
جُھکنے سے مِلتی ہیں

07/01/2026

قُربان💘 آپ پر ہو مِری جاں مُعاوِیہ

از قلم✍️:ابو الحقائق مفتی راشد علی قادری عطاری

(1)ربّ کے کرم سے آپ ہیں ذیشاں مُعاوِیہ
قُربان آپ پر ہو مِری جاں مُعاوِیہ

(2)مومن ہیں اور عابدِ یَزداں مُعاوِیہ
پیارے نبی کے تابعِ فرماں مُعاوِیہ

(3)ہیں نجمِ شام خُوب دَرخشاں مُعاوِیہ
نورِ نبی کا خاص ہیں فیضاں مُعاوِیہ

(4)ہادی ہیں اور قائدِ ذیشاں مُعاویہ
مَھدی ہیں اور صاحبِ عرفاں مُعاوِیہ

(5)قُرآن اور حدیث کے عالم ہیں بے نظیر
علم و حِکَم کا خاص ہیں عنواں مُعاوِیہ

(6)ربّ کے حبیب کو ہے بڑا جن پہ اعتماد
بیشک وہی ہیں کاتبِ قُرآں مُعاوِیہ

(7)خود مُصطفٰی نے ان کو ہدایت کی دی دُعا
رُشد و ہُدٰی کے نیّرِ تاباں مُعاویہ

(8)سُلطانِ دو جہاں کی دُعاؤں کے ہی طُفیل
قائد ، امیر اور ہیں سلطاں مُعاوِیہ

(9)ان پر حسن حسین بھی کرتے ہیں اعتماد
اُمت کے ہیں امیر و نگہباں مُعاوِیہ

(10)بُرہان جن کی شان بیاں مُصطفٰی کریں
ایسے بلند رُتبہ ہیں انساں مُعاوِیہ

بروز اتوار، 14 رجب المرجب1447ھ ، مطابق 4 جنوری 2026ء.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Vehari