VOP
VOP is a trusted source of news and information like,Education,Health,safety, Science, environment ,politics and entertainment.
24/05/2026
🚨 بریکنگ نیوز 🚨
🔥 دولت خان ترین 🔥
پوری پشتون قوم کو دولت خان ترین جیسے غیرتمند اور بہادر شخص کا ساتھ دینا ہوگا، ورنہ آئندہ کوئی بھی پشتون اپنی قوم کی عزت و وقار کیلئے آواز اٹھانے کی ہمت نہیں کرے گا۔
لہٰذا ہر فورم پر دولت خان ترین کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی۔ بعض حلقوں کا ماننا ہے کہ ریاستی ادارے پشتون قوم کو تقسیم کرکے کمزور اور ذلیل و خوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
⚠️ انگریزوں کا پرانا فارمولا: “DIVIDE AND RULE”
📌 پشین پولیس نے دولت ترین کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ واقعے کے بعد مختلف حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
゚
سیاست پشتونوں پر نماز، روزے، زکوٰۃ اور حج کی طرح ایک فریضے کی شکل اختیار کر چکی ہے کیونکہ جب کسی قوم کے فیصلے اس کی اپنی مرضی سے نہیں ہوتے، جب وسائل پر اس کا اختیار کمزور ہو، جب اس کی شناخت، حقوق اور مستقبل مسلسل آزمائش میں ہوں تو وہاں خاموشی عبادت نہیں بلکہ غفلت بن جاتی ہے۔ ایسے حالات میں سیاست دراصل اپنی قوم، اپنے وطن اور اپنے آنے والے کل کی حفاظت کا نام بن جاتی ہے۔سیاست کا مطلب صرف الیکشن، اقتدار یا ایوانوں کی کرسی نہیں بلکہ شعور، تنظیم، اتحاد اور اجتماعی جدوجہد ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جس کے ذریعے قومیں اپنے حق، اپنی عزت اور اپنی بقا کی جنگ لڑتی ہیں۔ پشتون معاشرے کے لیے آج سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا وہ تماشائی بن کر تاریخ کو دیکھتے رہیں گے یا خود تاریخ بنانے والے کردار بنیں گے؟ کیونکہ جو قومیں اپنی سیاست دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتی ہیں، وہ پھر صرف فیصلوں کا حصہ نہیں بلکہ فیصلوں کا نتیجہ بن جاتی ہیں۔ اس لیے آج ہر باشعور فرد کے لیے سیاست ایک فرض ہے، ایسا فرض جس سے انکار دراصل اپنے مستقبل سے انکار کے مترادف ہے۔ رفیع اللہ خٹک
゚
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Al-Rawda