Apna

Apna

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna, Professional Gamer, Dammam.

19/05/2025

الحمدللہ آج ہم نے 65 سالوں بعد جنت بی بی کو انکے خاندان سے اوکاڑہ پنجاب میں ملوایا۔
کل رات شکار پور پہنچ کر وہاں سے جنت بی بی کو ساتھ لیکر سکھر بائی پاس سے رات بارہ بجکر تیس منٹ پر اوکاڑہ کے لیے گاڑی میں بیٹھے۔ صبح ہم اوکاڑہ بائی پاس پر پہنچے جہاں پیارے بھائی عادل تنویر ہمیں لینے آئے اور ہم دیپال پور سے کچھ فاصلے پر ایک گاؤں پہنچے جہاں جنت بی بی کا سارا خاندان استقبال کے لئے موجود تھا۔
جنت بی بی بھانجوں بھتیجوں اور اپنی بہن سکینہ سے مل کر راز و قطار رونے لگی۔ سارا خاندان اشک بار تھا۔
جنت بی بی سات سال کی عمر میں اپنوں سے جدا ہوئی تھی۔65سال تک جدائی کے عذاب میں مبتلا رہی۔دکج دیکھے درد دیکھے۔۔۔والد،بھائی بہن فوت ہوگئے۔ ایک بہن زندہ ہے۔ والد مرتے دم تک اپنی بیٹی کو یاد کرتے رہے۔
آج جاکر اپنوں سے ملی۔
ہم کافی دیر ہم بیٹھے رہے۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ خوشی کا سماں بندھ گیا تھا۔
جنت بی بی شکار پور سے بے یقینی کی کیفیت میں تھی جانے کو تیار نہیں تھی۔فون پر جب بھانجے سے بات کرائی بھانجے نے سارے نام بتائے تو اس شرط پر آنے کو تیار ہوئی کہ مجھے ایک دن کے بعد واپس لانا میں نہیں رہونگی۔
آج جب سب سے ملی تمام خونی رشتے اکھٹے ہوئے تو جنت بی بی سارا کچھ بھول گئی۔ پہلے خوب رونا دھونا ہوا پھر مجلس بھڑتی گئی۔ ماضی کا ذکر ہوتا تو سب رونا شروع ہو جاتے اور حال کا ذکر ہوتا تو خوشی کا ماحول بن جاتا۔
میں جب رخصت ہونے لگا اماں سے کہا کہ چلو چلتے ہیں آپ نے کہا تھا مجھے جلدی واپس لےآنا۔ کہنے لگی نہیں مجھے آٹھ دس دن بعد لینے آنا۔
الحمدللہ بہت اچھے انداز میں یہ کیس تمام ہوا۔ تمام خاندان کا بہت اچھا رسپانس آیا۔ ان شاءاللہ ویڈیو جب تیار ہوگی تو آپ ضرور دیکھ سکیں گے۔ ویڈیو آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں ہمارے ایڈیٹر صاحب کے پیپر چل رہے ہیں انکو فرصت ملے تیار ہوکر پبلش ہوگی۔۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Dammam?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Dammam