Soch Apni Apni.

Soch Apni Apni.

Share

content creater

19/06/2026

توبہ

19/06/2026

پاکستان اب شریف لوگوں کے رہنے کے قابل نہیں رہا ۔۔۔ ایک سال پہلے میں دفتر سے گھر آ رہا تھا ، روڈ پر بہت ٹریفک تھی، اچانک سائیڈ ہر ایک بائیک والا میری کار کے پاس رک اور اس نے میری گاڑی کے شیشے پر کھٹکھٹایا، باہر کھڑے شخص نے میرے سر پر پستو۔ل تان دی، مجھے کہا موبائل دیدو، میں موبائل نکال کر دینے لگا تو اس نے سمجھا کہ شائد میرے پاس کوئی پستو۔ل ہے اور میں مزاحمت کرنا چاہتا ہوں ، تو اس نے پستو۔ل کا نچلا حصہ میرے سر پر مارنے کی کوشش کی تو میں نے بچنے کیلئے سر پیچھے کیا ۔ چوٹ میرے کندھے پر لگی پھر جلدی سے میں نے اسے موبائل نکال کر دیا اور وہ اسے لے کر چلا گیا، کچھ لمحات کیلئے میں شاک میں تھا، جب گھر پہنچا تو مجھے سمجھ نہیں ا ٓرہا تھا کہ یہ میرے ساتھ کیا ہو گیا ، میرے ساتھ یہ پہلی واردات نہیں تھی ، یہ ساتواں موبائل تھا جو چھین لیا گیا ، یہ واردات تابوت میں آخری کیل تھا جس کے بعد میں نے سوچا کہ اب کرنا پڑے گا،ایک دن میں بچوں کے ساتھ گاڑی میں جا رہا تھا کہ ایک بائیک والا میرے پیچھے تھا، مجھے لگا کہ یہ مجھے روکنے کی کوشش کر رہاہے تو میں نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور جب وہ میرے قریب آنے لگا تو میں نے اسے ٹکر مار کر گرانے کی کوشش کی لیکن وہ بچ گیا اور مجھے کہنا تھا کہ بھائی کیا کر رہے ہو، پھر مجھ احساس ہوا کہ یہ تو عام آدمی ہے، میرے بچے بھی مجھے کہہ رہے تھے کہ بابا کیا کر رہے ہیں، میں گھر پہنچا اور سوچ لیا کہ اب اس شہر اور ملک میں رہنا بڑا مشکل ہو گیا ہے ۔ یہاں تو کسی روز گو۔لی کا نشانہ بن جاؤں گا یا خود کچھ کر بیٹھوں گا ، میں نے پاکستان چھوڑنے کی جدوجہد شروع کردی ۔ کئی جگہ اپلائی کیا اور پھر گلوبل ٹیلنٹ ویزا پر سکاٹ لینڈ آگیا ، کچھ ہی عرصے میں اپنی فیملی کو بھی بلا لیا ۔ آج کل میں یہاں بہترین نوکری کر رہا ہوں بچوں کو پڑھا لکھا کر اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں اور زندگی میں سکون ہی سکون ہے ۔۔۔۔
آج کل فیملی سمیت سکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی پی ایچ ڈی ڈاکٹر شجاعت مبارک نے اپنے ساتھ پیش آیا واقعہ بیان کر دیا ۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Jeddah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Jeddah KSA
Jeddah
22342