IDRAK
🧠 Awareness
📜 Knowledge
🌍 Reality Analysis
23/12/2023
حضرت عباس بن عبد المطلب ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ وادی بطحاء میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں سے ایک بادل گزرا۔
آپ ﷺ نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ ہم نے کہا : اسے سحاب (بادل) کہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا : مزن بھی کہتے ہیں؟ ہم نے کہا : جی مزن بھی کہتے ہیں۔
آپ ﷺ نے فرمایا : اس کو عنان بھی کہتے ہیں؟ اس پر ہم خاموش رہے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ آسمان اور زمین کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے کہا : اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا : آسمان اور زمین کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت جتنا فاصلہ ہے اور ہر آسمان سے دوسرے آسمان تک پانچ سو برسوں کی مسافت ہے ' جبکہ ہر آسمان کی موٹائی بھی پانچ سو برس ہے اور ساتویں آسمان پر ایک سمندر ہے ، اس کی گہرائی اتنی ہی ہے جتنا زمین سے آسمان تک کا فاصلہ ہے ، اس کے اوپر پہاڑی بکرے کی شکل کے آٹھ فرشتے ہیں ' ان کے کھر سے گھٹنے تک کی لمبائی اتنی ہے جتنی زمین سے آسمان تک کی مسافت ہے ، پھر اس کے اوپر عرش ہے۔ عرش کے اوپر والے اور نیچے والے حصے کے درمیان زمین و آسمان کی مسافت جتنا فاصلہ ہے ، اس کے اوپر اللہ تعالیٰ ہے لیکن اس پر بنی آدم کے اعمال میں سے کوئی عمل مخفی نہیں ہے۔"
( مسند احمد )
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Jeddah
Opening Hours
| Monday | 7pm - 11pm |
| Friday | 4pm - 8pm |
| Saturday | 4:35pm - 8pm |