Pyara Islam

Pyara Islam

Share

islamic information

08/07/2021

ایک لاکھ سے ایک کروڑ کمائیں،

50 مرغیاں رکھیں ہر سال کوٹھی خریدیں

500 مرغیوں کی رہائش گاہ دس ہزار میں بنائیں۔

مرغیاں سونے کے انڈے کیسے دیتی ہیں۔

ایک مرغی سال میں 465 انڈے کیسے دیتی ہے۔

مرغیاں نہیں انڈے لیں_____ انڈے نہیں بچے لیں____ بچے نہیں مرغیاں لیں۔

دیکھیں کیسے دس کٹے ڈال کر ایک سو بھینس ایک سال میں،

ملاحظہ فرمائیں ہماری نئی ویڈیو میں، بیس بکریوں سے دس لاکھ کمانے کا گر،

کیسے لودھراں کے کسان نے صرف سادہ شیڈ ڈال کر انٹرنیٹ سے دس دس لاکھ والی گائے ڈاؤن لوڈ کر لیں،

ایک سو جھوٹیاں ڈال کر دو سال میں المراعی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر آنے کا راز بتا دیا، دیکھئے اس ویڈیو میں،

قربانی کے بیس بچھڑوں سے کیسے چالیس لاکھ ماہانہ کمایا جاتا ہے اس اہم ویڈیو میں،

کیسے فلاں فلاں ڈاکٹر صاحبان/فارمر کا ونڈا کھلا کر ایک دن کے کٹے کا ایک سو کلو وزن حاصل کیا گیا،

انتہائی معلوماتی ویڈیو کیسے ایک گوٹس فارمر نے تین ماہ میں نوے کلو وزن حاصل کر کے پچاس بکروں سے پچیس لاکھ کما لیا۔

دیکھنا اور شئیر کرنا نہ بھولیں کیسے ننھے فارمر نے بطخ ڈالی اور وہ بطخ اب شتر مرغ بن کر اب لاہور دوبئی فلائٹ پر روزانہ ایک لاکھ کما رہا ہے۔

آخر تک دیکھنا مت بھولیں کہ پچیس شتر مرغ سے کیسے ایک ماہ میں لاکھوں روپیہ کمایا جا سکتا ہے تین ہزار روپے فی کلو گوشت فروخت کر کے، اور ہم اپنے ویورز کو بتاتے چلیں کہ اس کا گوشت بھی ایک ایک ماہ کی ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوتا ہے ہمارے فارمر کے مطابق۔

ہماری بہت معلوماتی ویڈیو آخر تک لازمی دیکھئے گا کہ چاندی کا گوبر کرنے والی بھینسوں سے ماہانہ پانچ لاکھ کمایا جا سکتا ہے۔

کیسے گھر کے واش روم میں صرف ایک ہزار روپے میں مچھلیوں کا بائیو فلاک ڈال کر آپ پورا نیا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔

لازمی جانئے اس ویڈیو میں کہ دو لاکھ میں کیسے وہ خرگوش فارمنگ کی جا سکتی ہے جس میں آپ کے خرگوش پاکستان کے کونے کونے میں لائنوں میں لگ کر خریدے جائیں کیونکہ وہ پاکستان کی قومی بیماری (مردانہ کمزوری) کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ اور ایسی بہت سی ہیڈنگز ہیں جن کو لگا کہ یوٹیوب پر لگا کر سادہ لوح، وطن سے باہر بیٹھے، زندگی کی جمع پونجی جمع کر کے کچھ کرنے کا سوچ رہے بھائیوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ خود اگر ان کو پوچھیں تو زندگی میں کبھی ایک مرغی، ایک بطخ، ایک خرگوش، ایک کٹا، گائے، بھینس بھی نہ پالی ہو گی۔ انہیں لائیکس چاہیئں، انہیں شئیرنگ چاہیے اپنی پوسٹ کی، انہیں زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز سے غرض ہے، پیسہ کسان کا، انویسٹر کا، نئے بندے کا ڈوبنا ہے۔ انہوں نے اپنی بوٹی کے لئے آپ جیسے کسی سادہ لوح کا بکرا بلکہ بعض اوقات گائے ذبح کروا دینی ہوتی ہے۔ خدارا ایسے لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنا پیسہ ضائع نہ کریں ۔ پیسہ میرا آپ کا برباد ہونا ہے۔ محنت میری آپ کی برباد ہونی ہے۔ انہوں نے اپنا موبائل اور مائیک اٹھانا ہے، کسی نئے ٹھکانے پر، کسی منڈی میں، کسی میرے جیسے مشہوری کے طلب گار کے ڈیرے پر جا کر نئی ویڈیو بنا کر اپنی چرب زبانی سے جھوٹ سچ گھڑ لینا ہے۔ جس کی کیپشن ہی جھوٹ پر مبنی ہے، حقائق سے ہی کہیں دور ہے، اس نے کیا اپنا رزق حلال کرنا اور کیا اپنے اہل خانہ کو لقمہ حلال کھلانا (بھلے وہ میں ہی کیوں نہیں)۔

جیسے اور کوئی کام بھی سیکھے بغیر شروع نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح لائیو سٹاک کا کوئی کام، مرغی فارمنگ، مچھلی فارمنگ بھی ایک مکمل فیلڈ ہے، اور انتہائی پیچیدہ فیلڈ ہے۔ زندہ چیز سے رزق کمانے کا کوئی سیگمنٹ بھی سوکھا، سہل، اور پیندی سٹے منافع بخش نہیں ہے۔ رگڑا نکل جاتا ہے، جسم کا بھی، دماغ کا بھی، اور بینک بیلنس کا بھی، پھر جا کر منافع اور عزت کا منہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پیچیدہ شعبے کو پہلےسیکھیں، سمجھیں اور پھر باقاعدہ اسٹارٹ لیں۔

جس طرح صرف فیس بک اور یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر آج تک کوئی ڈاکٹر، سائنسدان اور انجینئر نہیں بنا اسی طرح صرف ان کو دیکھ کر کوئی فارمر بھی نہیں بن سکتا۔ اس کے لئے نیند حرام اور پسینہ اور خون حلال کرنا پڑتا ہے۔ کوئی ایسی فارمنگ نہیں جو صبح دس گیارہ بجے یو ٹیوب پر شروع ہوتی ہے۔ لائیو اسٹاک ہر گز ایسا سیکٹر آف اکانومی نہیں کہ ایک سال میں ہی کروڑ پر کروڑ کما کر آ جائیں۔ یو ٹیوبرز اپنے گرم کمبل سے نکل کر، نیند پوری کر کے، دن چڑھے فارمنگ سکھانے آ جاتے ہیں، اور تب تک حقیقی کسان اپنی فیلڈ جاب کے 8 گھنٹے بھی پورے کر کے اگلے آٹھ گھنٹے کے دورانئے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے

خدارا اپنے حلال پیسے اور دماغ کا درست استعمال کریں...

08/07/2021

*الحلیم* - *حلم والا*

*اللہ کے خوبصورت با برکت نام سیریز*

اللہ سبحانہ و تعالی کے خوبصورت ناموں میں سے ایک نام الحلیم ہے۔

اللہ تعالی پوری قدرت ،عظمت اور اختیار رکھنے کے باوجود حلم کی صفت سے متصف ہے۔

اللہ سبحانہ و تعالی الحلیم ہے یعنی:
اللہ سبحانہ و تعالی حلم اور تحمل رکھتا ہے۔
اللہ سبحانہ و تعالی اپنے بندوں کے گناہوں پر سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا۔
اللہ سبحانہ و تعالی اپنے بندوں کو مہلت دیتا ہے تاکہ وہ پلٹ آئیں اللّه سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور نیک عمال کریں
اللہ سبحانہ و تعالی صبر، حلم اور حکمت کے ساتھ معاملات کرتا ہے۔
اللہ تعالی اپنے بندوں کو علم کے باوجود بُرے وسوسوں پر نہیں پکڑتا۔

اللہ سبحانہ و تعالی ایسا الحلیم ہے جو گناہوں کے باعث انسانوں کو ملنے والی بھلائیوں اور انعامات کو نہیں روکتا۔

قرآن مجید میں اس صفت کا ذکر مختلف طرح سے آیا ہے لیکن الغفور کے ساتھ کثرت سے آتا ہے:

*وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ* 《البقرة 235 》
اور جان لو بیشک اللہ بہت بخشنے والا اور بہت برد بار ہے۔

حدیث میں بھی اللہ سبحانہ و تعالی کی اس صفت کا ذکر ملتا ہے کہ کس طرح وہ اپنے بندوں کو سالہا سال مہلت دیتا ہے اور فرماتا ہے: "اے رات کے گناہ گار دن کو پلٹ آ اور دن کے گناہ گار رات کو پلٹ آ میں تجھے معاف کر دوں گا"

اللہ سبحانہ و تعالی الحلیم توبہ کی توفیق دیتا ہے

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک روایت ملتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( قیامت کے دن ) اللہ تعالیٰ ایسے دو آدمیوں پر ہنس دے گا کہ ان میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا تھا اور پھر بھی دونوں جنت میں داخل ہو گئے ۔ پہلا وہ جس نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا وہ شہید ہو گیا‘ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے قاتل کو توبہ کی توفیق دی اوروہ بھی اللہ کی راہ میں شہید ہوا ۔ اس طرح دونوں قاتل و مقتول بالآخر جنت میں داخل ہو گئے ۔《البخاری:2827》

اللہ سبحانہ و تعالی گناہ کی سزا روک دیتا ہے لیکن جو نیکی کرتا ہے اس کو اس کا اجر جلدی دے دیتا ہے یعنی نیکی کا بدلہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی اجر عطا کرے گا۔

*کرنے کے کام:*
اللہ تعالی کو الحلیم کی صفت سے پکاریں۔

نبی اکرم ﷺ غم اور پریشانی میں اپنے رب سے اس طرح دعا کیا کرتے تھے۔

*لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ العَظِیْمُ الْحَلِیْمُ. لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ العَرْشِ العَظِیْمِ. لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَ رَبُّ الْاَرْضِ وَ رَبُّ العَرْشِ الکَرِیْمِ.* آمین

یہ دعا مانگنے سے زندگی میں آسانی اور کشادگی آ جاتی ہے۔
صفت حلم کو اپنے اندر پیدا کریں۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں یہ صفت عطا فرما کر اپنے شکر گزار بندوں میں شامل کر لے۔ آمین

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Jubail?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Jubail