Muhammad Abubakar Ahmad
محمد ابوبکر احمد
14/06/2026
🌹 غلافِ کعبہ کے عظیم خطاط: استاد عبد الرحيم أمين بخاري رحمہ اللہ غلاف کعبہ کی تاریخ کا ایسا نام جو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
آپ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور اپنی زندگی کے بیش از 30 سال کسوہ کعبہ اور مسجدالحرام میں خطاطی کے لیے وقف کر دیے۔ اس دوران آپ نے 21 مرتبہ غلافِ کعبہ (کسوہ) کی تیاری میں حصہ لیا۔ غلاف پر سنہری اور ریشمی کشیدہ کاری سے مزین قرآنی آیات اور دروازۂ کعبہ کے پردے (ستار) کا خوبصورت ڈیزائن آپ کے فن کا شاہکار ہیں۔
استاد بخاری نے شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ کے حکم سے تیار ہونے والے خانۂ کعبہ کے پہلے جدید دروازے پر خطاطی کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ بعد میں شاہ خالد بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے دور میں بننے والے دروازے پر بھی آپ ہی کے قلم کے نقوش ثبت ہوئے۔
آپ کی بے مثال مہارت اور خدمات کے اعتراف میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے آپ کا نام غلافِ کعبہ پر مستقل طور پر درج کرنے کا حکم دیا، جو آپ کے فن اور خدمتِ حرم کی ایک نادر اور تاریخی سند ہے۔
آج بھی جب لاکھوں مسلمان بیت اللہ کے غلاف کو عقیدت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں تو اس کے حسین نقوش کے پس منظر میں استاد عبد الرحيم أمين بخاري رحمہ اللہ کی محنت، محبت اور اخلاص کی داستان بھی پوشیدہ ہوتی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ استاد عبد الرحيم أمين بخاري رحمہ اللہ کی مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔
✍️ محمد ابوبکر احمد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Al Masjid Al Haram Road
Mecca
24231