Awaz Dir Lower
local news
17/05/2026
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافے، مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف عیدالاضحیٰ کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور جون میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کو معاشی دباؤ تلے دبا دیا ہے، جس کے خلاف بھرپور عوامی تحریک چلائی جائے گی۔
وہ اتوار کے روز تیمرگرہ کے ریسٹ ہاؤس گراؤنڈ میں جماعت اسلامی ضلع لوئر دیر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے پاور شو سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسے میں ضلع بھر سے ہزاروں کارکنوں اور حامیوں نے شرکت کی۔ گراؤنڈ پارٹی پرچموں سے سجا ہوا تھا جبکہ کارکن اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق مرکزی امیر سراج الحق، خیبر پختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان، جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر مولانا اسداللہ، ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب احمد اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں اشرافیہ اور مافیاز نے غریب عوام کے خلاف ایک گٹھ جوڑ قائم کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برداشت، جمہوری رویوں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وہ گالی یا گولی کی سیاست کے بجائے تعلیم، صحت اور ترقیاتی کاموں کے میدان میں دیگر جماعتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر بار بار ٹیکسوں میں اضافے نے غریب طبقے، موٹرسائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور دیہاڑی دار افراد کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف عوامی آواز بنے گی اور اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔
انہوں نے تمام سیاسی قیدیوں، بشمول عمران خان، کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی تو جماعت اسلامی اس کی بھی مخالفت کرے گی۔
اپنی مجوزہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب نوجوان میدان میں نکلتے ہیں تو انہیں روکنا ممکن نہیں رہتا۔ انہوں نے وزیراعظم اور حکمران طبقے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے تو حکمران “بنگلہ دیش اور سری لنکا کے حالات بھی بھول جائیں گے۔”
ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف کا تبادلہ ہوگیا ، بشارت احمد نئے ڈپٹی کمشنر تعینات
14/05/2026
کی خصوصی ہدایات پر 12ویلج کونسلز می بنائ گئ ویلج کونسل وائز ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیٹیز کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق دیرلوئر اور کی زیر صدارت ہوا جو سیلاب آنے کی صورت میں حساس ترین ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نے کمیٹیوں کی افادیت اور ان کی ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفننگ دی ان ویلج کونسلز میں جاری ٹریننگز/ فرضی مشکوں سے ان کو آگاہ کیا اس کے علاوہ تمام ممبران کو بتایا کہ اسی مہینے ضلعے کی تمام ویلج اور نیبر ووڈ کونسلز میں اسی طرح کی کمیٹیاں بنا دی جائیں گی اور ان تمام کمیٹیوں میں LHV یا لیڈی کونسلر کی صورت میں خواتین ممبرز کو بھی شامل کر دیا جاۓ گا جن کے ذریعے ویلج کونسل کی خواتین کو بھی سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی خواتین انسٹرکٹر کے ذریعے ٹریننگ دی جاۓ گی تاکہ کسی بھی حادثے کے وقت ہماری مائیں اور بہنیں بھی خواتین کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ اب تک بنائ گئ کمیٹیوں کے ممبران کی تعداد 60 ہے جبکہ تمام کمیٹیوں کے قیام کے بعد یہ تعداد 1188 ہو جاۓ گی
اجلاس میں شریک مختلف ناظمین، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے ممبران نے حکومت کے اس اقدام کو بہت سراہا اور اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائ
Relief Rehabilitation & Settlement Department KP
Civil Defence Directorate KPK
Deputy Commissioner Lower Dir
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Riyadh