Amjid Ch

Amjid Ch

Share

جناب لائک کر دیا کریں ہم غریبوں کو
شکریہ sponsored available whatsapp only +966577385645

12/05/2026

🚨 تازہ اپڈیٹ
کوٹھیاں میڈیا سیل گروپ

سردار امان کشمیری کوٹلی شہید چوک دھرنے میں پہنچ گئے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ برقرار۔
شہید چوک میں عوام کی بڑی تعداد موجود، نوجوان مسلسل دھرنے میں شریک ہیں اور بھرپور نعرے بازی جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

12/05/2026

🚨 تازہ اپڈیٹ
کوٹھیاں میڈیا سیل گروپ

شہید چوک میں دھرنا تاحال جاری، کور ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی امتیاز اسلم کا دو ٹوک مؤقف۔

امتیاز اسلم کا کہنا ہے کہ جو دوست اس دھرنے میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ فوری شہید چوک پہنچیں۔ جب تک حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح 8 بجے سے پورے ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی تمام شاہراہیں بند کر دی جائیں گی اور کسی قسم کی ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ ایکشن کمیٹی کا واضح اور دو ٹوک مؤقف ہے۔

12/05/2026

📢 تازہ اپڈیٹ — کوٹھیاں میڈیا سیل گروپ

گلپور چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ احتجاجی صورتحال کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اسی طرح بڑھالی کے مقام پر بھی روڈ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بندش کوٹلی میں جاری احتجاجی صورتحال کے باعث عمل میں لائی گئی ہے۔

پورے ضلع میں مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

📍 صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، مزید اپڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔

— کوٹھیاں میڈیا سیل گروپ

Want your business to be the top-listed Media Company in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Shahbab Street
Riyadh