ISRAA

ISRAA

Dela

This is the official group of ISRAA. Islamic Studies, Research and Arts Academy (ISRAA)

15/12/2025

اس عربی کورس کے صرف 18 لیکچرز آپ کے لیے فہم قرآن کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں۔ امید ہے یہ دس گھنٹے آپ کی زندگی کے بہترین گھنٹے ثابت ہوں گے۔

بروقت رجسٹریشن کروائیں

02/09/2025

اسراء آن لائن سے حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والی طالبہ نادیہ اقبال کے تاثرات

’’السلام علیکم !
22 نومبر 2023کومیں نے ایک کتاب پڑھنی شروع کی جس کا آغاز دعا سے ہوا اور اس دعا کا جواب پورا ہوا 16 اگست 2025کو ۔
جی قران مجید فرقان حمید جو کہ سراسر نور ہے روشنی ہے ہدایت ہے ۔میرا آغاز بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا ۔نہ تجوید ٹھیک تھی نہ قرات ۔ لیکن میری قابل اور محنت اور شفیق اور قیمتی استاد سمیعہ آپی نے مجھ پرمحنت کی مجھے ٹائم دیا ۔نہ صرف ٹائم بلکہ ایکسٹرا ٹائم اور ایکسٹرا توجہ دی کہ آج میں اس قابل ہوئی کہ مجھے ایک نئی شناخت ایک نئی پہچان ملی ۔میں بہت مشکور ہوں اسرا ان لائن اکیڈمی کی اور اس کی منیجمنٹ کی۔

میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جب میں نے قران حفظ کرنا شروع کیا تو بہت خوش تھی ۔ہر چیز بہت ٹھیک جا رہی تھی لیکن جیسے ہی تھوڑا آگے چلی تو مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس طرح دینی معاملات میں میرے استاد نے میرا ساتھ دیا مجھے حوصلہ دیا اسی طرح دنیاوی معاملات جہاں جہاں میرے رکاوٹیں اتی رہی ہوں مجھے بہت کچھ سامنا کرنا پڑا مختلف القاب سے نوازا گیا شک کیا گیا سب کچھ کیا گیا ایک طرح سے میں ٹوٹ چکی تھی یہاں تک کہ مجھے ریجیکٹ بھی کیا گیا مجھے ناپسند بھی کیا گیا کیونکہ میں حجاب میں رہنے لگی پکس ج بنتی تھی یا کہیں بھی جاتی تھی میرا حجاب نہیں تھا اترتا انے جانے میں کہیں کوئی گھر اگیا یا چلا گیا کچھ بھی کرنے میں میں دوپٹہ اوڑھنا اور حجاب کرنا لازمی کر لیا تھا ۔۔۔ ہمت ہار گئی تھی ۔۔
لیکن میری ہمت نہیں ٹوٹنے دی مجھے حوصلہ دیا مجھے سہارا دیا کسی اور نے نہیں میری بہن نے کہتے ہیں نا کہ قسمت اپ کو دو دفعہ مخلص عورت سے نہیں نوازتی لیکن مجھ پہ اللہ مہربان تھا اس نے مجھے دو دفعہ مخلص عورت سے نوازا ایک دفعہ بہن کے روپ میں اور ایک دفعہ استاد کے روپ میں ۔۔
میں نے جانا کہ قران میں کیوں کہا گیا ہے کہ" اگر ہم قران کو پہاڑ پر اتارتے تو وہ بھی ریزہ ریزہ ہو جاتا " تو میرا ٹوٹنا میرا بکھر نہ میرا حوصلہ ہارنا دین اور دنیاوی دونوں لحاظ سے اس کا ایک مقصد تھا اور مقصد یہی تھا کہ میں اس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کروں اس کے ساتھ ملاقات کرو اس کے ساتھ باتیں کرو میرا اللہ میرا توکل اور میرا ایمان اور صبر بڑھانا چاہتا تھا ۔۔۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ حفظ کرنے کے بعد مجھ میں بہت سی مثبت تبدیلیاں ائی میرا اللہ پہ توکل بڑھ گیا ہے پہلے بھی تھا لیکن اب زیادہ بڑھ گیا صبر کرنا اگیا ضبط کرنا اگیا جھکنا اگیا انا عزت نفس سب کچھ ختم ہو گیا ہے اپنے اپ میں ایک توانائی اور سرشاری محسوس کرتی ہیں خود کو اللہ کی رحمت اور نور میں محسوس کرتی ہوں۔ ۔۔۔۔
"دنیا کی خوبصورت حقیقتیں انکھوں سے نہیں دل سے محسوس کی جاتی ۔۔۔اور پھر میں نے خوبصورت حقیقت کو دل سے محسوس کرنا چاہا تو میں نے اپنے رب سے اوراس کے کلام زیادہ کسی کو خوبصورت نہ پایا"
میرا پیغام :
میرا اپنی اسرا ان لائن اکیڈمی کے سب سٹوڈنٹس میری ہم بیچ لڑکیوں اور میری بہنوں اور امت مسلمہ کی ہر بیٹی کو ایک ایک ہی پیغام ۔۔۔قران پڑھیں دوسروں کو بھی دعوت دیں اس کے ساتھ جڑ جائیں اپنے بچوں کو بھی قران پڑھائیں ترجمے کے ساتھ پڑھائیں ۔۔۔
اپنی زندگی سے" ڈرامہ" ختم کر دے ۔۔۔لوگوں کے لیے عزت تلاش کرو ۔۔۔۔نظر انداز کرو ُ۔ ۔درگزر کرو ۔۔۔خود کو عزت دیں ۔۔۔خود سے محبت کریں ۔۔سب سے زیادہ شفقت بھری رفاقت چنو ۔۔۔۔۔محفلوں میں وہ جگہ چنو جہاں دل کھل جائے۔۔۔اور عمل میں وہ کام چنو ۔۔۔۔جو سب سے زیادہ پاکیزہ
دعا :
خدا اپ سب کو دینی اور دنیاوی کامیابی عطا کرے ۔۔
ایمان اور تقوی کی بہترین حالت میں رکھیں ۔۔
اللہ رب العزت اپ کی طرف بڑھنے والے ہر شر کو خیر میں بدلتے ۔امین یا رب العالمین‘‘

24/07/2025

Check the comment?

Why?
Check comment below

Vill du placera din skola/högskola längst upp i Skola/högskola-listan i Linköping?
Klicka här för att få din sponsrade notering.

Telefon

Webbplats

Adress


Ryds Alle 8B, Linkoping
Linköping
58431