Humara Pakistan
A patriot's endeavour to spread enlightenment, reason, rationality among the fellow citizens. We are also creating awareness of road safety with responsibility.
فالواپ رپورٹ | ایم-5 موٹروے
موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن لائنز گرنے کے واقعے کے بعد ٹریفک بحالی کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
موٹروے پولیس، میپکو اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے تمام تر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور موٹروے پر آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
06/01/2026
اہم اطلاع
شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر روہڑی سے رحیم یار خان تک ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔
میپکو اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بجلی کی تاریں ہٹانے کا کام جاری ہے۔ موٹروے پولیس کے افسران بھی موقع پر موجود رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹس ضرور حاصل کریں۔
جعلی نمبر پلیٹ صرف قانون شکنی نہیں، جرم کو بھی چھپاتی ہے!
لاہور ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن جاری، پہلے ہی روز 1323 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی۔
فینسی نمبر پلیٹس
جعلی نمبر پلیٹس
غیر نمونہ نمبر پلیٹس
شناخت چھپانے والے عناصر
قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اپنی گاڑی پر صرف منظور شدہ نمبر پلیٹ لگائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
موٹروے کی حفاظت، سب کی ذمہ داری
عیدالاضحیٰ کے دوران بعض افراد نے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے موٹروے M-4 پر موجود حفاظتی باڑ کو نقصان پہنچا کر ایک غیر قانونی انٹری/ایگزٹ پوائنٹ دوبارہ کھول دیا۔
موٹروے پولیس ایم سی-II زون، ملتان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ روڈ کے قریب 287 شمالی (NB) پر قائم اس غیر قانونی راستے کو دوبارہ مکمل طور پر بند کر دیا۔ اس مقصد کے لیے مٹی کے بڑے ڈھیر لگائے گئے اور گہری خندقیں کھودی گئیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی آمدورفت کو روکا جا سکے۔
اس مقام پر حفاظتی باڑ کی دوبارہ تنصیب اور مزید حفاظتی اقدامات کے لیے معاملہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پر غیر قانونی انٹری اور ایگزٹ نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ صرف مقررہ انٹرچینجز استعمال کریں اور قومی شاہراہوں کے محفوظ استعمال میں اپنا کردار ادا کریں۔
قانون کی پاسداری، محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔
وہاب... ماں باپ کا اکلوتا بیٹا...
عید منانے اپنے آبائی گاؤں گیا تھا۔ خوشیوں بھرا موسم تھا۔ قربانی کی، رشتہ داروں سے ملا، دوستوں کے ساتھ وقت گزارا۔ گھر والوں کی محبت اور اپنائیت میں عید کے دن پلک جھپکتے گزر گئے۔
پھر واپسی کا وقت آ گیا۔
وہاب نے گاڑی کا رخ شہر کی طرف موڑ لیا۔ مسلسل مصروفیات، ملاقاتیں اور سفر نے اسے بری طرح تھکا دیا تھا۔ آنکھوں میں نیند تھی مگر دل میں جلد منزل تک پہنچنے کی خواہش۔
موٹروے پر گاڑی رواں تھی، لیکن تھکاوٹ اب غالب آ چکی تھی۔ پلکیں بوجھل ہو رہی تھیں۔ چند لمحوں کے لیے آنکھ لگی...
اور یہی چند لمحے زندگی اور موت کے درمیان فاصلہ بن سکتے تھے۔
اچانک پیچھے سے موٹروے پولیس کی گاڑی کا ہوٹر سنائی دیا۔
وہاب گھبرا گیا۔ گاڑی سائیڈ پر روکی۔ موٹروے پولیس کے ایک خوش اخلاق افسر نے مسکراتے ہوئے کہا:
"بھائی، آپ کی ڈرائیونگ بتا رہی ہے کہ آپ شدید تھکے ہوئے ہیں۔ ابھی چند لمحے پہلے آپ کی گاڑی خطرناک حادثے کا شکار ہو سکتی تھی۔"
وہاب خاموش ہو گیا۔ اسے احساس ہوا کہ واقعی نیند اس پر حاوی تھی۔
افسر نے اسے قریبی سروس ایریا میں Power Nap لینے کا مشورہ دیا۔ کچھ دیر آرام کروایا، کافی پلائی اور تازہ دم ہونے کا موقع دیا۔
چند منٹ بعد جب وہاب نے دوبارہ سفر شروع کیا تو اس کے چہرے پر سکون تھا۔
اس دن وہاب صرف اپنی منزل تک نہیں پہنچا تھا، بلکہ ایک ممکنہ المیے سے بھی بچ گیا تھا۔
عید کی واپسی پر یاد رکھیں: نیند کی حالت میں ڈرائیونگ ہرگز نہ کریں۔
تھکاوٹ محسوس ہو تو فوراً وقفہ لیں۔
15 سے 20 منٹ کا Power Nap آپ کی جان بچا سکتا ہے۔
موٹروے پولیس آپ کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہے۔
منزل سے زیادہ اہم آپ کی زندگی ہے۔
تھکاوٹ میں نہیں، تازگی کے ساتھ سفر کریں۔
05/30/2026
عید کے سفر کو محفوظ بنائیں — سیٹ بیلٹ باندھیں، موبائل فون سے دور رہیں!
عید خوشیوں، ملاقاتوں اور محفوظ سفر کا نام ہے۔ اسی مقصد کے تحت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (MC-1 زون) نے "Buckle Up & Phone Down" خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کا مقصد شہریوں کو جرمانوں کے خوف سے نہیں بلکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے سیٹ بیلٹ کے استعمال اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون سے اجتناب کی ترغیب دینا ہے۔
موٹروے پولیس افسران روڈ یوزرز کو یہ آگاہی فراہم کر رہے ہیں کہ:
سیٹ بیلٹ حادثے کی صورت میں جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
موبائل فون کا استعمال ڈرائیونگ کے دوران توجہ بٹاتا ہے اور سنگین حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
محفوظ ڈرائیونگ ہی خوشگوار عید کی ضمانت ہے۔
عید کے پُرمسرت موقع پر موٹروے پولیس ایک دوستانہ اور آگاہی پر مبنی حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔ عوام کی جانب سے اس مہم کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جو موٹروے پولیس کے عوام دوست تشخص کا مظہر ہے۔
اس عید پر عہد کریں:
Seat Belt On
Phone Down
Safe Journey, Happy Eid
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
15 Lennon Avenue Yonkers
New York, NY
10701